سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان سائنس میں باہمی اشتراک کے لئے کووڈ-19 کے سلسلے میں تحقیقاتی تجاویز طلب کی گئی ہیں

Posted On: 05 JUN 2020 3:59PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے 4 جون 2020 کو بھارت-آسٹریلیا لیڈر ورچول سمٹ کے دوران 2020 میں ایک خصوصی کووڈ-19 اشتراک کا مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے۔

اس کے مطابق سائنس وٹکنالوجی کے محکمہ (سائنس وٹکنالوجی کی وزارت حکومت ہند) اور آسٹریلیا کی صنعت ، سائنس اور وسائل کے محکمہ نے آسٹریلیا-انڈیا اسٹریٹجک ریسرچ فنڈ (اے آئی ایس آر ایف) کے تحت دلچسپی رکھنے والے سائنسدانوں اور محققین سے کووڈ-19 پرمشترکہ تحقیقی پروجیکٹ طلب کئے ہیں۔  اے آئی ایس آر ایف سائنس میں باہمی اشتراک کا ایک پلیٹ فارم ہے، جس کی فنڈنگ بھارت اور آسٹریلیا کی سرکاروں کی طرف سے کی جاتی ہے اور دونوں ہی ملک اس کا مشترکہ طور پر  دیکھ ریکھ اور انتظام کرتی ہیں۔

توقع ہے کہ تحقیقاتی تجاویز میں اینٹی وائرل کوٹنگس، دیگر احتیاطی اور تدارکی ٹکنالوجیاں، ڈاٹا ، تجریے، ماڈلنگ، اے آئی اپلیکیشن اور ترجیحی شعبوں کے طور پر اسکریننگ اور تشخیص کے ٹسٹ پر توجہ دی جائے گی۔ پروجیکٹ کی مدت 12 مہینے کے لئے ہوگی، جس میں زیادہ سے زیادہ 6 مہینے کی توسیع کی جائے گی۔

اس غیر معمولی موقع کا مقصد قلیل اشتراکی تحقیقی پروجیکٹوں کے لئے فنڈ فراہم کرنا ہے، جس میں کووڈ-19 جیسی عالمی وبا سے نمٹنے پر ٹھوس نتائج کی نیت سے توجہ دی گئی ہے۔ اس زبردست موقع سے متوقع نتائج کا مقصد آسٹریلیا اور ہندوستان میں سرکردہ تحقیقی اداروں اور صنعتوں کو یکجا کرنا ہے، جو فی الحال کووڈ-19 کے خاتمہ کے لئے ٹیکوں، تھیراپیٹک اور تشخیص جیسے شعبوں میں فی الحال کام کررہے ہیں اور ایک دوسرے کے لئے سود مند نوعیت کے پروجیکٹوں پر بھی سرگرم عمل ہیں، جن کے نتائج سے کووڈ-19 جیسی عالمی وبا سے بین الاقوامی سطح پر نمٹنے میں مدد ملے گی۔

تفصیلاتgov.in  پر دستیاب ہیں اور آن لائن ایپلی کیشن (درخواست) جمع کرنے کی آخری تاریخ 2 جولائی 2020 ہے۔

........................

 

م ن، ح ا، ع ر

06-06-2020

U-3086


(Release ID: 1629824) Visitor Counter : 178