محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف او نے پہلی اپریل 2020 کے بعد سے 52.62 لاکھ صارفین کیلئے کے وائی سی اپ ڈیٹ کئے

Posted On: 03 JUN 2020 12:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی 04 جون  2020

کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کے پیش نظر آن لائن خدمات کی دستیابی کی فراہمی اور رسائی پہلے سے زیادہ اہم ہوگئی ہیں۔ ایسے میں ان کی فراہمی اور رسائی کو بڑھانے کے لئے  ای پی ایف او نے اپریل اور مئی 2020 میں اپنے 52.62 لاکھ صارفین کے لئے نو یور کسٹمر (کے وائی سی) ڈاٹا اپ ڈیٹ کئے ہیں۔ اس میں 39.97 لاکھ صارفین کے لئے آدھارسیڈنگ 9.87 لاکھ صارفین کے لئے موبائل سیڈنگ (جڑاؤ) اور 11.11 لاکھ صارفین کے لئے بینک کھاتے سیڈنگ شامل ہیں۔کے وائی سی ایک بار کا ایسا عمل ہے جو کے وائی سی کی تفصیلات کے ساتھ یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یو اے این) کو جوڑنے کے توسط سے صارفین کی پہچان کی تصدیق میں مدد کرتا ہے۔

مزید یہ کہ کے وائی سی سیڈنگ کو اتنے بڑے پیمانے پر کارگربنانے کے لئے ای پی ایف او نے لاک ڈاؤن کے دوران بھی صارفین کی تفصیلات کو سدھارنے کی بڑی مشق اور سرگرمی چلائی ہے۔ اس کے نتیجے میں پچھلے 2 مہینوں میں 4 اعشاریہ 81 لاکھ نام کی درستگی ہوئی۔ 2.01 لاکھ پیدائش کی تاریخ درست ہوئی اور 3.7 لاکھ آدھار نمبر درست ہوئے۔

اسی دوران ایک طرف تو لاک ڈاؤن کے پیش نظر دفتر میں سوشل ڈسٹینسنگ کو بنائے رکھتے ہوئے اپنے ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنانے اور دوسری طرف صارفین کے لئے کے وائی سی کو اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت کو آسان بنانے کی ضرورت کے بیچ بیلنس کو توازن بنانے کے لئے ای پی ایف او نے ورک فرام ہوم یعنی گھر سے کام اور کے وائی سی کو اپ ڈیٹ کرنے کے عمل کو آسان بنانے کی دوہری حکمت عملی کو اپنایا۔گھر سے کام  والے عملے کو  کے وائی سی کو اپ ڈیٹ کرنے کا کام سونپا گیا ہے  اور انہیں تفصیلات کو سدھارنے  کے علاوہ تقریباً روزمرہ کی بنیاد پر زیر التوا کاموں کو کم کرنے کا کام سونپا گیا تھا، جس سے ڈیپینڈینسییر التوا) روز مرہ کی بنیاد پر آدھار پر کام ہوا۔ آدھار سیڈنگ کے لئے آجروں پر انحصار کو دور کرنے اور تین سال تک کے فرق کے لئے پیدائش کی تاریخ کے سرٹیفکیٹ کی شکل میں آدھار کو قبول کرنے جیسے عمل میں آسانی نے اس پورے عمل کو تیز کردیا ہے۔

کے وائی سی اپڈیشن ایک ممبر کو ممبر پورٹل کے ذریعہ سے آن لائن خدمات کا فائدہ اٹھانے میں اہل بناتا ہے۔ اس کے ذریعہ کوئی بھی ممبر پردھان منتری غریب کلیان یوجنا  کے تحت حال ہی میں شروع کی گئی کووڈ-19 ایڈوانسیز سمیت حتمی نکاسی اور ایڈوانس ادائیگی کے لئے آن لائن درخواست دے سکتا ہے۔ یہ نوکریاں بدلنے پر پی ایف کھاتے کے پریشانی سے پاک آن لائن تبادلے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ کے وائی سی کا کوئی بھی تابع دار ممبر ڈیسک ٹاپ یا امنگ ایپ کے ذریعہ تمام آن لائن خدمات حاصل کرسکتا ہے۔

کووڈ بندشوں کی وجہ سے لگائی گئی  اڑچنوں کے باوجود ای پی ایف او آن لائن موڈ اپنا کر اپنے ممبروں کو ان کے گھر تک اپنی خدمات پہنچانے کے تئیں عہد بند ہے۔ اس نے دعویٰ تصفیے، ای پی ایف او ایڈوانسیز، پی ایف ٹرانسفر اور پنشن پروسیسنگ  کے لئے  لگنے والے وقت میں کٹوتی کرکے ای پی ایف او کو تعداد میں اور معیار میں دونوں طرح سے اس کی سروس کو بہتر بنانے میں مدد کی تھی۔

...............................................................

م ن، ح ا، ع ر

U-3038



(Release ID: 1629364) Visitor Counter : 295