جل شکتی وزارت

پڈوچیری کا تمام دیہات کے گھروں میں نل کا کنکشن فراہم کرنے کا منصوبہ

Posted On: 03 JUN 2020 4:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی 04 جون  2020

نیشنل جل جیون مشن (بھارت سرکار) کی طرف سے مالی سال 21-2020 کے لئے پڈوچیری کے سالانہ ایکشن پلان کو منظوری دے دی گئی ہے، جبکہ مرکز کے انتظام والے علاقے پڈوچیری کا 21-2020 میں باقی بچے ہوئے سبھی دیہی گھروں کو نل کا کنکشن فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس کام کے لئے مقامی کمیونٹی کو شامل کرکے گاؤں سطح کی منصوبہ بندی پورے زور وشور سے جاری ہے اور اس سلسلے میں کووڈ-19 کو بھی بالائے طاق رکھ دیاگیا ہے۔سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے گاوؤں میں گرام سبھائیں منعقد کی گئی ہیں۔ مقامی کمیونٹی طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے کے لئے گاوؤں میں پانی کے سپلائی کے نظام کو برقرار رکھنے ، پانی کے نظام کے بندوبست، آپریشن، نفاذ اور پانی کی سپلائی کے نظام کی منصوبہ بندی میں ایک کلیدی رول ادا کرے گی۔ مقامی طبقوں کو اس بات کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ گاوؤں میں پانی کے سپلائی کے نظام کی ذمہ داری میں اور اس کے آپریشن میں حصہ لے۔ پانی کے روایتی اداروں کو نہ صرف متحرک بنانے پر زور دیاگیا ہے بلکہ گرے واٹر کے ٹریٹمنٹ اور اس کے دوبارہ استعمال پر بھی کافی توجہ دی گئی ہے۔

جل جیون مشن کے تحت مختلف سطحوں پر اچھا اور معیاری پانی کی ٹسٹنگ کی لیباریٹریاں قائم کی جارہی ہیں۔ وہ پانی کی کوالٹی کی نگرانی کے لئے کمیونٹی کو شامل کیا جارہا ہے۔ کمیونٹی کو بااختیار بنانے اور انہیں شامل کرنے کے لئے ایک شق بھی بنائی گئی ہے، جس کے لئے ایکشن پلان تیار کیاگیا ہے، تاکہ کمیونٹی کے لئے کٹس کی سپلائی اور کٹس کی خریداری جیسی مختلف منصوبہ بند سرگرمیوں کو شامل کیا جاسکے۔ ہر گاوؤں میں کم از کم 5 خواتین کی شناخت کے علاوہ فیلڈ ٹسٹ کٹس کے استعمال کے لئے خواتین کی تربیت بھی اس ایکشن پلان میں شامل ہے، تاکہ گاوؤں سطح پر پانی کی سپلائی کو سیتومیں ٹسٹ کیا جاسکے۔

مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دیہی علاقوں میں 24 گھنٹے ساتوں دن سروس دینے پر توجہ دے، تاکہ گاوؤں سروس ڈلیوری(خدمات فراہم کرنے ) پر توجہ دیتے ہوئے یوٹیلیٹی کے طور پر کام کرسکیں۔ پڈوچیری کا گاوؤں میں پانی کی سپلائی کی انٹرنیٹ آف تھنگس (آئی او ٹی) پر مبنی سینسر نگرانی کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

چونکہ گرمیوں کا سیزن اپنے شباب پر ہے، مانسون قریب آتا جارہا ہے اور ملک کووڈ-19 جیسی عالمی وبا سے دوچار ہے، ایسے میں اُن مائیگرینٹ مزدوروں کو روزی روٹی فراہم کرنا زیادہ ضروری ہوگیا ہے، جو حال ہی میں اپنے اپنے گاوؤں کو لوٹ کر آئے ہیں، ان کو ہر گاوؤں میں خاص طور پر پانی کی سپلائی سے جڑے کاموں میں روزگار دے کر روزی روٹی فراہم کرانا اب زیادہ ضروری ہوگیا ہے۔ اس سے نہ صرف پانی کافی مقدار میں گراؤنڈ واٹر کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے گا، وہیں پانی کا تحفظ، زراعت کے لئے پانی کی فراہمی بڑھے گی اور سب سے زیادہ اہم یہ ہے کہ ہر دیہی گھر کے لئے پینے کے پانی کی گنجائش رکھنے میں  مدد ملے گی۔

جل جیون مشن کے ذریعہ بھارت سرکار ملک کے ہر دیہی گھر کو مستقل اور طویل مدتی بنیاد پر بتائی ہوئی کوالٹی کی مناسب مقدار میں پانی کے لئے ایک فنکشنل ہاؤس ہولڈ ٹیپ کنکشن ملک میں دیہات کے ہر گاوؤں میں فراہم کرنے کے لئے سبھی کوششیں کررہی ہے۔  اس اہم پروگرام کا مقصد دیہی عوام کو ان کے گھر پر پورٹیبل پانی فراہم کرکے ان لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے اور ان کی زندگی کو اور زیادہ آسان بنانا ہے۔

اپنی پچھلی یوم آزادی کی تقریر میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جل جیون مشن  کا اعلان کیا تھا ، جس میں  2024 تک ملک کے دیہی علاقوں میں گھریلو نل کا کنکشن فراہم کرانے کی اسکیم کے بارے میں ذکر کیا تھا۔ اس زبردست مشن کے تحت ہر دیہی گھر کے لئے صاف پینے کا پانی تمام دیہی گھروں کے لئے یقینی بنایا جارہا ہے۔ اس پروگرام کے لئے 3.60 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیاگیا ہے۔ پانی کے بحران والے اور معیاری پانی سے متاثرہ علاقوں ، ارجمن ضلعوں، ایس سی ؍ایس ٹی بستیوں، سنسد آدرش گرامین یوجنا والے گاوؤں میں ترجیحی بنیاد پر پینے کا پانی فراہم کرانے پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔

...............................................................

م ن، ح ا، ع ر

U-3037



(Release ID: 1629360) Visitor Counter : 131