صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدرجمہوریہ ہند نے جارجیا کے صدر کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول کی

Posted On: 03 JUN 2020 7:38PM by PIB Delhi

نئی  دہلی04 جون 2020 ۔صدرجمہورہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج (3جون 2020)  جارجیا کی صدر محترمہ سلومے زورا بیشویلی سے ٹیلی فون پر گفت وشنید کی ۔

          وونوں قائدین نے باہمی تعلقات پرتبادلہ خیالات کئے۔صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ بھارت جارجیا کے ساتھ اپنے گرم جوشانہ اور دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کو تجارت ،اقتصادی اور ثقافتی شعبوںمیں  استوار اپنے تعلقات پر افزوں  توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ۔بھارت تربیت اورصلاحیت سازی کے شعبے میں  جارجیا کے ساتھ  باہمی تعاون میں  رونما ہوئی پیش رفت پر خوش ہے۔

          کووڈ-19  وبائی مرض سے دنیا کے سامنے  جو  چنوتیاں درپیش ہیں اور عالمی پیمانے پر جو تعطل رونما ہوا ہے ،اس کا ذکرکرتے ہوئے صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ کووڈ-19  کی روک تھام کے سلسلے میں جارجیا کی قومی کوششیں قابل ذکر رہی ہیں۔ صدر جمہوریہ ہند نے جارجیا کی صدر کو مطلع  کیا کہ بھارت نے کووڈ -19  کی روک تھام اورا س پر قابو حاصل کرنے کے لئے زبردست کوششیں کی ہیں اور ہم اس میں کافی حد تک کامیاب ہوئے ہیں۔  بھارت، کووڈ-19 وبائی مرض کے  سلسلے میں بین الاقوامی کوششوں  کو  مہمیز   کرنے کے معاملے میں بھی سرفہرست رہا  ہے  اور اس نے 150سے زائد ممالک  کو طبی سازوسامان بھی بہم  پہنچائے ہیں۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پراتفا ق کیا کہ عالمی برادری کو اقتصادی نمو میں  توانائی  پیدا کرنے کے لئے اجتماعی طور پر مصروف عمل ہونا چاہئے ۔

          جارجیا میں  بڑی تعداد میں طلبا کی موجودگی  کا ذکر کرتے ہوئے، جن میں بیشتر طلبا طبی تعلیم حاصل کررہے ہیں، صدر جمہوریہ ہند نے  ان کے انخلا کے عمل میں جارجیا کی حکومت کے تعاون کی ستائش کی  اور جارجیا میں سکونت پذیر بھارتی برادری کی فلاح وبہبود کی کوششوں کو بھی سراہا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔ رم

04-06-2020

U-3039



(Release ID: 1629271) Visitor Counter : 170