امور داخلہ کی وزارت

وزیر داخلہ نے  رفتہ رفتہ بڑھتے ہوئے طوفان کے پیش نظر مرکزی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے

Posted On: 01 JUN 2020 8:23PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، یکم جون  2020  /  مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج بحیرہ عرب میں  سمندری طوفان سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کے بارے میں این ڈی ایم اے ، این ڈی آر ایف ، آئی ایم ڈی کے افسران   اور بھارتی ساحلی محافظوں کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ کی۔ امکان ہے کہ یہ طوفان مہاراشٹر ، گجرات اور دمن و دیو  کے کچھ علاقوں میں پہنچے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001K30H.jpg

اس سے پہلے بھارت کے محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ جنوب مشرق اور مشرق وسطی بحیرہ عرب اور لکشدیپ پر ہوا کا کم دباؤ مرکوز ہو گیا ہے اور قوی امکان ہے کہ یہ اگلے 12 گھنٹے کے دوران شدت اختیار کر لے اور یہ بھی امکان ہے کہ یہ اس کے نتیجے میں اگلے 24 گھنٹے میں مشرق وسطی  بحیرہ عرب پر ایک سمندری طوفان کی شکل اختیار کر لے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MBLQ.jpg

بعد میں جناب شاہ نے گجرات اور مہاراشٹر کے وزرائے  اعلیٰ جناب وجے روپانی اور جناب ادھو ٹھاکرے اور دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو کے ایڈمنسٹریٹر  جناب پرفل پٹیل کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کی۔  وزیر داخلہ نے انہیں رفتہ رفتہ بڑھتے ہوئے طوفان کے پیش نظر مرکزی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا اور ان سے کہا کہ وہ اپنی ضروریات تفصیلی طور پر بیان کرے اور درکار وسائل کے بارے میں بتائیں تاکہ صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AVTF.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AVTF.jpg

اسی دوران  این ڈی آر ایف نے گجرات میں 13 ٹیموں کو تعینات کیا ہے جن میں  سے دو ٹیمیں ریزرو ٹیمیں  ہیں  اور مہاراشٹر میں 16 ٹیموں کو تعینات کیا ہے جن میں سات ٹیمیں ریزرو ہیں۔  جبکہ دمن و دیو  اور دادر و نگر حویلی کے لیے ایک ایک ٹیم تعینات کی گئی ہے۔ این ڈی آر ایف ریاستی سرکاروں کو ، نشیبی صاحلی علاقوں سے عوام کو منتقل کرنے کے کام میں مدد دے رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2973U -

 



(Release ID: 1628771) Visitor Counter : 148