سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

این آئی ایف کے چنوتی کووڈ-19 مقابلے (سی3) میں عوام الناس کے ذریعے تیار کردہ  اختراعی چھوت سے مبرا بنانے والے محلول اور سینیٹائزیشن کے سازوسامان منتخب ہوئے

Posted On: 02 JUN 2020 10:55AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 2 جون، 2020،سائنس اور ٹیکنالوجی کےمحکمے کےتحت ایک خودمختارادارے یعنی نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن-انڈیا(این آئی ایف) نے حال ہی میں عوام الناس کے ذریعے تیار کردہ 2 اختراعی چھوت سے مبرا بنانے والے محلولوں کو پسند کیاتھا۔ یہ محلول اس کے کووڈ-19 مسابقت   مقابلے اورچنوتی کے سلسلے میں حاصل ہوئے تھے۔

فی الحال مہم کے تحت حال ہی میں 2 اختراعی محلولوں کو پسند کیا گیا ہے۔ ایک محلول موٹر گاڑیوں کی گزرگاہوں  میں اور دوسراپیروں سے چلائے جانے والے اونچائی کے مطابق قابل تطبیق ہینڈس فِری سینیٹائزر ڈسپنسر اسٹیند میں استعمال ہوتا ہے۔

موٹر گاڑیوں  کی گزرگاہوں کوچھوت سے مبرا بنانے والا محلول اور آلہ اس طرح بنایا گیا ہے کہ یہ موٹر گاڑیوں کو خود کار طور پر چھوت سے مبرا بنا سکے اور اس عمل میں وقت اور توانائی دونوں کی بچت ہوتی ہے اور بہت کم وقت میں کم محنت کے ساتھ ایک گاڑی چھوت سے مبرا بنائی جاتی ہے۔اس میں ایک فریم، ایک ٹینک، موٹر، ایم سی بی بورڈ، ایگرونیٹ، نوزول، والوو، پائپ اور محلول کو چھڑکنے والے  دیگر سازوسامان  شامل ہیں۔ اس کے لئے اے سی موٹر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے آسانی کے ساتھ ریاستی سرحدوں ، چنگی چوکیوں پر استعمال کیاجاتا ہے، جو کسی ریاست میں داخلے کا پوائنٹ ہوتی ہیں۔ یہ آلہ ریاست سکم میں رنگ پو چیک پوسٹ مشرقی سکم اور جنوبی سکم میں میلی چیک پوسٹ پر پہلے سے ہی لگایا جا چکا ہے۔

 

 

 

Description: 20200502_150416Description: A truck driving down a streetDescription automatically generated

مشرقی سکم میں رنگپو چیک پوسٹ پر لگایا گیا موٹر گاڑیوں کو چھوت سے مبرا بنانے والا بے یا مخصوص کور۔

 

پیروں سے چلایا جانے والا اونچائی کو کم یا زیادہ کرنے کی سہولت کے ہاتھوں کے استعمال کے بغیر کام میں لایا جانے والا سینیٹائزر ڈسپنسر اسٹینڈ ایک آئڈیئل ہائجین سالیوشن ہے، جو رہائشی، تجارتی اور صنعتی استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ اس کے لئے  بس اتنا کرنا ہوتا ہے کہ پیڈل کو پیر سے دبانا پڑتا ہے اور سینیٹائزر اپنا کام کرتا ہے۔

Description: A picture containing table, computerDescription automatically generated

پیروں سے چلایا جانے والا ، اونچائی کم یا زیادہ کرنے کی سہولت کا حامل ہینڈ فِری سینیٹائزر ڈسپنسر اسٹینڈ

 

سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے سکریٹری  پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا ہے کہ این آئی ایف نہ صرف یہ کہ شہریوں کے لئے ایک اختراع ہے، بلکہ بہترین نظریات کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں بھی ایک قدم ہے۔

کووڈ-19 کی چنوتی مسابقت کے تحت این آئی ایف نے ویب سائٹ، ای-میل اور واٹس ایپ کے توسط سے 33ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 360اضلاع سے 1700شہریوں سے آئیڈیاز اور اختراعات طلب کی تھیں۔اس مسابقت میں مختلف النوع پیشہ وران طلبہ، کاشتکاروں، صنعت کاروں، ماہرین تعلیم، آئی  ٹی اور آئی ٹی ای ایس پیشہ وران، ڈاکٹروں اور فارماسسٹوں نے حصہ لیا، جن کی عمریں 5 برس سے 76برسوں کے درمیان تھیں۔ منتخبہ آئیڈیاز کو فی الحال پرکھا جا رہا ہےا ور این آئی اے کی جانب سے انہیں خواہ یہ قدروقیمت میں اضافہ ہو یا مالی امداد یا سرپرستی ، ہر شکل میں حمایت فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید تفصیلات جاننے کے لئے جناب تشار گرگ، سائنسداں این آئی ایف سے درج ذیل ویب سائٹ پر رابطہ قائم کریں۔

tusharg@nifindia.org, Mob: 9632776780 ]

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U- 2978

                      


(Release ID: 1628598) Visitor Counter : 207