ارضیاتی سائنس کی وزارت

مشرقی وسطی اور قرب و جوار میں جنوب مشرقی بحر عرب پر دباؤ:شمالی مہاراشٹر –جنوبی گجرات کے ساحلوں کے لئے ما قبل سمندری طوفان نگرانی


اس بات کے قوی امکانات پائے جاتے ہیں کہ یہ دباؤ بعد کے 24گھنٹوں میں مشرقی وسطی بحر عرب پر سمندری طوفان کی شکل لے لے گا

جنوبی ساحلی عمان اور قرب و جوار میں واقع یمن پر واضح طور پر ہلکا دباؤ

Posted On: 01 JUN 2020 12:32PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، یکم جون، 2020،بحر عرب کے مشرقی وسطی حصے میں اور لکشیہ دیپ پر  ایک واضح کم دباؤ کا علاقہ جنوب مشرق کی جانب بنا ہوا ہے اور یہ دباؤ مشرقی وسطی اور قرب و جوار میں واقع جنوب مشرقی بحر عرب کی جانب مرتکز ہے اور اس کا محل  وقوع یکم جون 2020 کو بھارتی معیاری وقت کے مطابق 0530بجے 13.0ڈگری شمال عرض البلد اور 71.4ڈگری مشرق طول البلد نیز پنجم (گوا سے 370کلو میٹر جنوب مغرب)، جنوب-جنوب مغربی ممبئی (مہاراشٹر)، سے 690کلو میٹر اور  سورت (گجرات) سے 920 کلو میٹر جنوب-جنوب مغرب میں واقع ہے۔ قوی امکانات ہیں کہ یہ دباؤ آئندہ 12 گھنٹوں کے اندر مشرقی وسطی اور قرب وجوار کے جنوب مشرقی بحر ہند میں گہرے دباؤ میں بدل جائے گا اور بعد ازاں 24 گھنٹے میں مشرقی وسطی بحر عرب میں ایک سمندری طوفان کی شکل لے لے گا۔ 2جون کی صبح یہ طوفان شمال مشرق کی جانب پیش قدمی کر سکتا ہے۔ بعدازاں واپس مڑ کر شمال-شمال مشرق کی جانب مہاراشٹر سے گزر کر جنوبی گجرات کے ساحلوں تک یعنی ہریشور (رائے گڑھ، مہاراشٹر) اور دمن کے درمیان 3 جون کی رات تک پہنچ سکتا ہے۔

پیشین گوئی کے مطابق ٹریک اور شدت کا گوشوارہ درج ذیل ہے

تاریخ/وقت (بھارت معیاری وقت )

پوزیشن

(عرض البلد. 0N/ طول البلد. 0E)

زیادہ سے زیادہ سطح سمندر پر چلنے والی ہوائیں (کلو میٹر فی گھنٹہ)

سمندری ڈسٹربنس کا زمرہ

01.06.20/0530

13.0/71.4

40-50 gusting to 60

دباؤ

01.06.20/1130

13.3/71.2

45-55 gusting to 65

دباؤ

01.06.20/1730

13.7/71.0

50-60 gusting to 70

گہرا دباؤ

01.06.20/2330

14.2/70.9

55-65 gusting to 75

گہرا دباؤ

02.06.20/0530

14.9/70.8

60-70 gusting to 80

سمندری طوفان

02.06.20/1730

15.7/70.9

80-90 gusting to 100

سمندری طوفان

03.06.20/0530

17.0/71.4

90-100 gusting to 110

شدید سمندری طوفان

03.06.20/1730

18.4/72.2

105-115 gusting to 125

شدید سمندری طوفان

04.06.20/0530

19.6/72.9

95-105 gusting to 115

شدید سمندری طوفان

04.06.20/1730

20.8/73.5

60-70 gusting to 80

سمندری طوفان

جنوبی ساحلی عمان اور قرب و جوار میں واقع یمن میں دباؤ کی یہ کیفیت عملی طور پر ایک مقام پر مرکوز رہی اور آج یکم جون 2020کو بھارتی معیاری وقت کے مطابق 5030بجے واضح طور پر کم دباؤ میں بدل گئی۔توقع کی جاتی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں آہستہ آہستہ مزید کمی سے ہمکنار ہوگی۔

مذکورہ دباؤ کے تحت ہلکی سے اوسط بارش لکشیہ دیپ، شمالی کیرالہ اور کرناٹک میں یکم جون کورونما ہو سکتی ہے۔ شمالی کونکن، شمالی مدھیہ مہاراشٹر میں 3اور4جون کو جگہ جگہ اوسط بارش ہوگی اور کہیں کہیں زبردست بارش ہوگی۔ جنوبی گجرات، دمن اور دیو، دادرا اور نگر حویلی میں 3جون کو بہت زیادہ بارش ہو سکتی ہے اور جنوبی گجرات، دمن اور دیو دادرا اور نگر حویلی میں 4جون کو انتہائی  شدید بارش ہو سکتی ہے۔

جنوبی مشرقی بحر عرب میں 40سے50کلومیٹر فی گھنٹے کی جھکڑ دار ہوائیں چلیں گی، جن کی رفتار 50-60کلومیٹر تک بڑھتی ہوئی مشرقی وسطی اور قرب جوار کے جنوب مشرقی بحر عرب آئندہ 48گھنٹوں کے دوران 70کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار آہستہ آہستہ بڑھتے ہوئے مشرقی وسطی بحر عرب اور جنوبی مہاراشٹر کے ساحلوں پر 2جون کی صبح 80کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے۔ مزید براں 3جون کو شام کے وقت مشرقی وسطی اور شمال مشرقی بحر عرب اور مہاراشٹر کے ساحل سمندر سے 80سے 90کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی ، جن کی رفتار بڑھتے بڑھتے 125کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے۔

سمندر حالات، مشرقی وسطی اور جنوبی مشرقی بحر عرب میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ازحد خراب رہیں گے۔ آئندہ 48 گھنٹوں میں جنوب مشرقی بحر عرب اور کرناٹک اور گوا کے ساحلوں کے آس پاس حالات اور خراب ہو جائیں گے۔ 3جون سے شمال مشرقی بحر عرب اور گجرات کے ساحل سمندر سے دور علاقوں میں سمندری حالات بہت خراب ہو جائیں گے۔

ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 48 گھنٹوں کے دوران جنوب مشرقی بحر عرب، لکشیہ دیپ اور کیرالہ کے ساحلی علاقوں میں سفر نہ کریں ، نہ وہاں جائیں۔ اسی طریقے سے 3جون تک مشرقی وسطی بحر عرب اور کرناٹک اور گوا کے ساحلوں سے دور رہیں۔ 3سے4جون کے دوران مشرقی وسطی بحر عرب ، مہاراشٹر کے ساحلوں سے دور اور شمال مشرقی بحر عرب سمیت گجرات کے دوردراز تک کے علاقوں میں سفر نہ کریں۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AY5R.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033343.gifhttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0048EYD.gif

 

*****

 

 

 

 

م ن۔ک ا۔

U-2943

                      


(Release ID: 1628308) Visitor Counter : 224