سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سائنس وٹکنالوجی کے ڈپارٹمنٹ (ڈ ی ایس ٹی) نے پالیسی سازوں کے ذریعہ انفکیشن کی ترسیل کی مانیٹرنگ اور فیصلہ سازی میں مدد کے لئے کووڈ-19 انڈیا نیشنل سپر ماڈل شروع کئے ہیں

Posted On: 30 MAY 2020 3:59PM by PIB Delhi

سائنس وٹکنالوجی کے ڈپارٹمنٹ (ڈی ایس ٹی) نے کووڈ-19 انڈین نیشنل سپر ماڈل شروع کیا ہے، تاکہ انفکیشن کے مستقبل کی ترسیل کی نگرانی میں مدد مل سکے۔ اس طرح صحت کے نظام کی تیاری اور کووڈ-19 کے اثر کو کم کرنے کے دیگر اقدامات کے فیصلے کرنے میں مدد مل سکے۔

حکومت کووڈ-19کے اثر اور شرح اموات پر قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔  یہ لازمی بھی ہے کہ کووڈ-19 کے پھیلنے کے بارے میں پیش گوئی کا ایک مستحکم ماڈل لائے اور بیماری کی نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ کرے۔ تحقیق کاروں کے ذریعہ کووڈ-19 کی پیش گوئی اور نگرانی کے لئے بہت سے میتھ میٹیکل ماڈل وضع کئے جارہے ہیں۔ ان تحقیق کاروں کو ڈی ایس ٹی –سی ای آر بی (سائنس اینڈ انجینئرنگ ریسرچ بورڈ) اور دیگر ایجنسیوں کے ذریعہ فنڈنگ کی گئی ہے۔

موسمیات کے واقعات کی ڈیزاسٹر سے متعلق بندوبست کے منصوبہ بندی کے لئے میتھ میٹیکل ماڈلس کے استعمال کی ہندوستان کی تاریخ سے تحریک لیتے ہوئے ڈی ایس ٹی نے اس فیلڈ میں مہارت حاصل کرنے کے لئے یہ عمل شروع کیا ہے اور پورے ملک کے لئے ایک ماڈل تشکیل دیا ہے، جہاں ثبوت پر مبنی پیش گوئی ، موسم کی پیش گوئی میں اپنائے گئے طریقوں کے لئے ضروری ٹسٹ لازمی ہوگا۔

یہ ماڈل پوری طرح سے ڈاٹا پر منحصر ہوگ، جو کووڈ-19 کے لئے ضروری ہے۔ ہندوستان اور دنیا بھر میں پالیسی سازوں کی جانب سے سپر ماڈل کا استعمال کیا جاسکتا ہے تاکہ انفکیشن کے پھیلاؤ کی شرح کی پیش گوئی کرنے میں آنے والی مشکلات پر قابو پایا جاسکے اور ہیلتھ کیئر سیکٹر پر یہ کتنا بوجھ ڈالےگا، اس پر قابو پایا جاسکے۔  اس عالمی وبا کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

اس پہل کے حصے کے طور پر جدید سائنسی ریسرچ کے لئے جواہر لعل نہرو ریسرچ سینٹر اور آئی آئی ایس سی بنگلور ملک میں کووڈ-19 کے تمام ماڈلنگ پروجیکٹ اور پروگرام کے ساتھ کام کرنے اور جوڑنے کے لئے تال میل کرے گا۔ اس سے مختلف ماڈلس کا جائزہ لینے کے لئے پیمانے تیار کرنے میں مدد مل سکے گی اور کووڈ-19 انڈیا نیشنل سپر ماڈل ڈلیور کرنے میں مدد ملے گی۔  کوآرڈینیشن ٹیم ماڈلنگ میں سرگرم ریسرچ گروپوں ،مختلف سافٹ ویئر ڈیولپر اور مشہور کمپنیوں کے ساتھ صلاح ومشورہ اور کام کرے گی، تاکہ ایک مناسب یوزر انٹر فیس اور سافٹ ویئر کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

ایک مشاورتی کمیٹی تکنیکی ایگریگیشن گائیڈینٹس اور ایک مستحکم سپر ماڈل کی ڈلیوری سے متعلق اہم معلومات فراہم کرنے کے لئے اس پہل کے ماڈلر اور ڈی ایس ٹی اور ٹی ای آر بی اور کوآرڈینٹر (جدید سائنسی ریسرچ کے لئے جواہر لعل نہرو سینٹر اور آئی آئی ایس ٹی بنگلور) کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

 

...............................................................

م ن، ح ا، ع ر

U-2911



(Release ID: 1628100) Visitor Counter : 211