بجلی کی وزارت
پی ایف سی کووڈ – 19 کے خلاف لڑائی کے لئے اترا کھنڈ حکومت کی پی پی ای کٹس اور ایمبولنس فراہم کرے گی
Posted On:
30 MAY 2020 2:45PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،30 مئی / بجلی کی وزارت کے مرکزی سرکاری یونٹ ، پاور فائنانس کارپوریشن لمیٹیڈ ( پی ایف سی ) نے ، جو بھارت کی ایک ممتاز این بی ایف سی ہے ، کووڈ – 19 عالمی وباء سے نمٹنے کے لئے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے حکومت اتراکھنڈ کو 1.23 کروڑ روپئے کی امداد کے لئے آگے آئی ہے ۔
اس فنڈ کو صف اول کے عملے کے لئے 500 پی پی ای اور چھ عد پوری طرح ساز و سامان سے لیس ایمبولنس کی خریداری کے لئے استعمال کیا جائے گا ، جو اتراکھنڈ ریاست کے محکمہ صحت کی سپرد کیا جائے گا ۔
پی ایف سی کے ذریعہ اٹھائے جانے والے سی ایس آر اقدام سے اتراکھنڈ ریاست کو کووڈ – 19 کی روک تھام کے لئے اس کی تیاری میں مزید مدد ملے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (30-05-2020)
U. No. 2907
(Release ID: 1628074)
Visitor Counter : 203