وزارت دفاع
آئی این ایس کیسری مڈغاسکر کی بندرگاہ اینٹسرانانا پہنچ گیا
Posted On:
29 MAY 2020 5:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی،29 مئی، 2020، مشن ساگر کے ایک حصے کے طو رپر بھارتی بحریہ کا جہاز کیسری 27 مئی 2020 کو مڈغاسکر کے بندرگاہ اینٹسرانانا پہنچ گیا۔ بھارت سرکار کووڈ-19 وبائی بیماری سے نمٹنے کی خاطر اس مشکل وقت میں بیرونی دوست ملکوں کو امداد فراہم کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں آئی این ایس کیسری مڈغاسکر کے لوگوں کے لیے کووڈ سے نمٹنے کے لیے ضروری دوائیں لے کر گیا ہے۔
بھارت سرکار کی طرف سے مڈغاسکر کی حکومت کو دوائیں فراہم کرنے کی ایک سرکاری تقریب 29 مئی 2020 کو منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں مڈغاسکر کے وزیر خارجہ عزت مآب تہندرازانے ریویلولیوا جیکوبا شامل ہوئے۔ بھارت کی نمائندگی مڈغاسکر میں متعین بھارت کے سفیر جناب ابھے کمار نے کی۔
مڈغاسکر کے لیے یہ امداد بھارت سرکار کی کووڈ-19 وبائی بیماری کے سلسلے میں دی جانے والی امداد کا ایک حصہ ہے۔کووڈ-19 وبائی بیماری اور اس سے متعلق پیدا شدہ دشواریوں سے نمٹنے کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان بہترین تعلقات پر یہ مشن ساگر تعمیر کیا گیا ہے۔اس اقدام سے ہمارے وزیر اعظم کے علاقے میں سب کے ساتھ سکیورٹی اور ترقی کے وژن کی عکاسی ہوتی ہے۔اس کے علاوہ بھارت ساحلی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو جو اہمیت دے رہا ہےاس کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔یہ کارروائی امور خارجہ کی وزارتوں اور بھارت سرکار کی دیگر ایجنسیوں کے قریبی تعاون سے انجام دی جارہی ہے۔
****************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:2892
(Release ID: 1627893)
Visitor Counter : 203