مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

سورت اسمارٹ سٹی نے کووڈ -19 کی روک تھام اور اس پر قابو پانے میں کلیدی آئی ٹی اقدامات کئے ہیں

Posted On: 29 MAY 2020 3:05PM by PIB Delhi

سورت میونسپل کارپوریشن نے کووڈ۔ انیس سے نمٹنے کے لئے متعدد آئی ٹی اقدامات کئے ہیں۔ ایس ایم سی نے ایس ایم سی کووڈ۔ انیس ٹریکر سسٹم تیار کیا ہے جس میں ایک ویب پورٹل اور موبائل اپلی کیشن شامل ہے جسے ’’ ایس ایم سی کووڈ۔ انیس ٹریکر‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی مدد سے بیرون ملک سے آنے والے، بین ریاستی سفر کرنے والے یا کووڈ۔ انیس کے انفیکشن سے دوچار مریض سے براہ راست رابطہ میں آنے والوں کے بارے میں پتہ لگایا جاتا ہے۔ مسافروں اور دیگر افراد کی تفصیل مختلف ذرائع سے اکھٹا کی جاتی ہے مثلا ایس ایم سی ویب سائٹ پر سیلف ڈکلریشن، ہیلپ لائن نمبر پر موصول کال اور بین اقوامی سفر کی معلومات حاصل کرنا وغیرہ۔ اپلی کیشن کے کام کاج کے بارے میں جانکاری ذیل میں دی گئی ہے۔

  1. ایس ایم سی نے سیلف ڈکلریشن فارم ویب سائٹwww.suratmunicipal.gov.inپر شائع کیا ہے جہاں کوئی بھی شخص اپنے بارے میں تفصیلات مہیا کر اسکتا ہے جس میں بیرون ملک سے یا بین ریاستی سفر یا وہ کسی کورونا مریض کے براہ راست رابطے میں آیا ہے شامل ہے۔ تفصیلات مہیا کرنے کے بعد افراد کو منفرد ٹریکر آئی ڈی کے ساتھ ایک ایس ایم سی بھیجا جاتا ہے اور ان سے ایس ایم سی کووڈ۔ انیس ٹریکر موبائل ایپ ڈاون لوڈ کرنے کو کہا جاتا ہے۔
  2. ایس ایم سی نے ایک ہیلپ لائن نمبر 1-800-123-800 بھی شروع کیا ہے جہاں شہری مسافروں یا مشتبہ افراد کے بارے میں تفصیلات شیئر کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کی تصدیق صحت کے عہدیداروں سمیت ایس ایم سی کی ٹیم کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ ایک فیلڈ ٹیم اس جگہ کا دورہ کرتی ہے اور اگر ہیلپ لائن پر فراہم کردہ تفصیلات کی تصدیق ہوجاتی ہے تو اس شخص سے ہوم کوارنٹین میں رہنے کے لئے کہا جاتا ہے اور انہیں منفرد ٹریکر آئی ڈی بھی دے دی جاتی ہے اور ان سے ایس ایم سی کووڈ۔ انیس ٹریکر موبائل اپ لوڈ کرنے کو کہا جاتا ہے۔
  3. افراد کو اپنی صحت سے متعلق ایس ایم سی کوویڈ ۔19 ٹریکر ایپ کے ذریعے دن میں دو بار (صبح 10 بجے اور رات 9 بجے) سوالنامہ پُر کرنا ہوتا ہے۔ سوالات سوالنامے میں دیئے جاتے ہیں جن میں پوچھا جاتا ہے کہ کیا انہیں بخار ، کھانسی یا سانس لینے میں دشواری ہے۔ اس سوالنامے کے ساتھ فرد کو اپنی سیلفی (تصویر) بھی بھیجنا ہوگی۔ اگر کسی فرد نے اپنی صحت سے متعلق سوالنامے میں کسی مسئلے کا تذکرہ کیا ہے تو پہلے فون پر فالو اپ کیا جاتا ہے اور اگر ضرورت ہو تو افراد سے ضروری چیک اپ اور علاج معالجے کے لئے قریبی صحت سہولت کا رخ کرنے کو کہا جاتا ہے۔
  4. ایپ کے کامیاب انسٹالیشن کے بعد یہ یقینی بنانے کے لئے افراد کو ہر گھنٹے اپنے مقام کے بارے میں جانکاری بھیجنی ہو گی کہ وہ مستقل بنیاد پر ہوم کوارنٹین پر عمل کررہے ہیں۔ ایس ایم سی ٹیم افراد کے مقام کی تاریخ پر نظر رکھتی ہے اور اگر کوئی فرد ہوم کوارنٹین کے رہنما خطوط پر عمل نہ کرتے ہوئے پایا جاتا ہے تو ایسے افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جاتی ہے۔
  5. ہر ایک شخص کو ہوم کوارنٹین میں رہنے کے لئے کہا جاتا ہے۔ ایس ایم سی ٹیم کے ذریعہ روزانہ کی بنیاد پر گھر گھر فالو اپ کرایا جاتا ہے۔ ایس ایم سی ٹیم کے ذریعہ کیے گئے فالو اپ کے توسط سے بھی پتہ لگایا جاتا ہے۔
  6. اگر کسی شخص میں ہوم کوارنٹین کے دوران کورونا کی علامت پائی جاتی ہے اور اسے اسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے تو ایسے شخص جو مشتبہ کے رابطے میں آئے ہیں ان کے بارے میں پھر جانکاری حاصل کی جاتی ہے۔ اگر اسپتال میں بھرتی شخص مثبت پایا جاتا ہے تو اس کے رابطے میں آنے والوں کو کوارنٹین میں رہنے کو کہا جاتا ہے۔
  7. سسٹم میں ایم آئی ایس کی ضروری رپورٹیں تیار کی جاتی ہیں اور محکمہ صحت کی ضروریات کے مطابق نئی رپورٹیں تیار کی جارہی ہیں۔
  8. شہری کو ایپلی کیشن کو آسانی سے انسٹال کرنے میں مدد کے لئے یوٹیوب ویڈیو کے ساتھ اینڈرائڈ اور آئی او ایس کے لئے ضروری ایپ انسٹالیشن مینول بھی تیار کئے گئے ہیں۔

ایس ایم سی کوویڈ ۔19 ٹریکنگ سسٹم کو اینڈرائڈ اور آئی او ایس ایپ کے ساتھ 5 دن کے بہت ہی کم وقت میں تیار کیا گیا ہے۔ اب تک سسٹم میں تقریبا 3800 لوگوں نے انفرادی تفصیلات درج کی ہیں اور 2800 سے زیادہ افراد موبائل ایپ کا ہر گھنٹے اپنے مقامات کے بارے میں معلومات بھیجنے کے لئے استعمال کر رہے ہیں اور دن میں دو بار اپنے ہیلتھ چیک اپ سے متعلق سوالنامے جمع کروا رہے ہیں۔

ایس ایم سی کے ذریعہ تیار کئے گئے سسٹم کا جائزہ حکومت گجرات لیتی ہے۔ گجرات حکومت اسے پوری ریاست میں نافذ کرنے کے بارے میں غور کر رہی ہے۔ سسٹم کے کچھ اسکرین شاٹ نیچے دئے گئے ہیں۔

 

 

 

ایس ایم سی کووڈ۔ انیس: ٹریکر سسٹم

 

سورت میں نقشے میں ہوم کوارنٹین میں رہنے والے لوگ

سورت میں ہوم کوارنٹین میں رہنے والے لوگوں کی فہرست

 

سورت میں ہوم کوارنٹین لوگوں کی ٹریکنگ

لوگوں کی سفری تاریخ جس کی معلومات ایس ایم سی ٹیم نے حاصل کی

موبائل ایپ کے ذریعے صحت سے متعلق سوالنامے حاصل کئے

ایپ ڈاون لوڈ لنک اور انسٹالیشن گائڈ کے ساتھ موبائل ایپ ڈاون لوڈ ہدایات

 

 

 

موبائل ایپ اسکرین شاٹ

ایس ایم سی ویب سائٹ پر سیلف ڈکلریشن فارم

 

*************

 

م ن۔ن ا ۔ت ع   

 (29-05-2020)

U: 2883


(Release ID: 1627819) Visitor Counter : 223