بھارتی چناؤ کمیشن

حد بندی کمیشن نے میٹنگ منعقد کی

Posted On: 28 MAY 2020 8:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28 مئی، 2020،  حد بندی کمیشن نے 28 مئی 2020 کو ایک میٹنگ کی جس کا مقصد کمیشن نے اپنی پہلی میٹنگ منعقدہ 29 اپریل 2020 میں دی گئیں ہدایات کی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔

اس سے پہلے کووڈ-19 وبائی بیماری کے سبب لاک ڈاؤن کی وجہ سے پہلی میٹنگ منعقد کرنے میں تھوڑی سی تاخیر ہوگئی تھی۔ اروناچل پردیش، آسام، منی پور اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر سے ریاستی انتخابی کمشنر کی تفصیلات کے بارے میں اطلاع موصول ہوگئی ہے۔

حد بندی قانون 2002 کے تحت ضروری ایسوسی ایٹ ممبروں کی نامزدگی کے بارے میں لوک سبھا سے بھی معلوم ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ آسام اور منی پور کی قانون ساز ا سمبلیوں سے ایسوسی ایٹ ممبروں کی نامزدگی کے بارے میں معلومات حاصل ہوگئی ہیں۔

بھارت کے رجسٹرار جنرل اور سینس کمشنر سے مردم شماری کے بارے میں ضروری اعداد وشمار حاصل ہوگئے ہیں۔ کمیشن نے رعایت کی ہے کہ متعلقہ ریاستی حکومتیں اگر کوئی اطلاع دینے میں تاخیر ہوگئی ہے تو اس سلسلے میں کارروائی کریں۔ کمیشن نے متعلقہ سی ای اوز سے کہا ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر دیگر ضروری اعداد وشمار / میپ وغیرہ فراہم کریں۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:2866



(Release ID: 1627639) Visitor Counter : 186