ریلوے کی وزارت

بھارتی ریلوے نے خصوصی شرمک ٹرینوں میں سفر کرنے والے تقریباً 50 لاکھ مائگرینٹ مزدوروں کو 85 لاکھ سے زیادہ خوراکیں اور 1.25 کروڑ پانی کی بوتلیں مفت تقسیم کیں

Posted On: 28 MAY 2020 7:50PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،28 مئی / بھارتی ریلوے نے یکم مئی ، 2020 ء سے خصوصی  شرمک ٹرینوں  میں سفر کرنے والے  مائگرینٹ  مزدوروں کو 85 لاکھ سے زیادہ خوراکیں   اور 1.25 کروڑ پانی کی بوتلیں مفت  تقسیم کی ہیں ۔  ان میں بھارتی  ریلوے کی سرکاری سیکٹر کی کمپنی آئی آر سی ٹی سی  کے ذریعہ  تیار کیا گیا کھانا شامل ہے  ، جسے زونل ریلوے  نے تقسیم کیا ہے ۔ تمام شرمک ٹرینوں  میں سفر  کرنے والوں کو مفت  خوراک اور پانی  فراہم کیا جا رہا ہے ۔ آئی  آر سی ٹی سی پوری  اچار ، روٹی  سبزی   ، کیلے  ، بسکٹ  ، کیک ، نمکین  ، ویج پلاؤ  ، پاؤ بھاجی  ، لیمن رائس  ، اوپما  ، پوہا ، اچار وغیرہ  تقسیم کر رہی ہے ۔ اس طرح کے مختلف   قسم کے کھانوں کے ساتھ مسافروں کو ریل  نیر ( پانی ) کی بوتلیں تقسیم کی جا رہی ہیں ۔

          وزارت داخلہ کے ذریعہ مائگرینٹ  مزدوروں  ، یاتریوں  ، سیاحوں ، طلباء  اور دیگر افراد  کی آمد و رفت سے متعلق   احکامات کے بعد ریلوے کی وزارت  نے یکم مئی ، 2020 ء  سے خصوصی  شرمک ٹرینیں چلانی شروع کی ہیں ۔ 28 مئی ، 2020 ء تک ملک کے مختلف حصوں سے   3736 خصوصی شرمک ٹرینیں چلائی گئی  ہیں ، جب کہ مزید  67 ٹرینیں  چلانے  کی تیاری ہے ۔  27 مئی   کو 172 شرمک  ٹرینیں چلائی  گئیں  ۔  27 دنوں میں شرمک ٹرینوں کے ذریعہ تقریباً 50  لاکھ لوگوں  کو   پہنچایا  گیا ہے ۔ یہ بات قابل غور ہے کہ ان ٹرینوں  میں  بھیڑ بھاڑ نہیں ہے ۔

          مختلف ریاستوں  سے 3736 ٹرینیں  چلائی گئیں  ۔ ان میں پانچ  بڑی ریاستیں   گجرات  ( 979 ٹرینیں ) ، مہاراشٹر ( 695 ٹرینیں ) ، پنجاب  ( 397 ٹرینیں ) ، اتر پردیش ( 263 ٹرینیں ) اور بہار ( 263 ٹرینیں ) شامل ہیں ۔

          یہ شرمک  ٹرینیں  ملک کے مختلف   حصوں  سے پہنچی  ہیں  ۔ ان میں   پانچ بڑی ریاستیں  ، اتر پردیش ( 1520 ٹرینیں ) ، بہار ( 1296 ٹرینیں )  ، جھار کھنڈ  ( 167 ٹرینیں ) ، مدھیہ پردیش  ( 121 ٹرینیں ) اور اڈیشہ  ( 139 ٹرینیں ) شامل ہیں ۔

          شرمک ٹرینوں  کے علاوہ ، ریلوے دلّی  سے آمد و رفت  کے لئے  15 خصوصی  ٹرینیں  چلا رہی  ہے اور پہلی جون سے مزید  200 آنے جانے والی  ٹرینوں  کو چلانے کا منصوبہ ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (28-05-2020)

U. No.  2864



(Release ID: 1627574) Visitor Counter : 216