وزارتِ تعلیم
کووڈ – 19 کی موجودہ صورت ِ حال کے پیشِ نظر اختراعی طریقے استعمال کرتے ہوئے " ایک بھارت شریشٹھ بھارت " پروگرام کو آگے بڑھایا جائے گا
Posted On:
28 MAY 2020 6:02PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،28 مئی / کووڈ – 19 کی موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر حکومت کے ایک بھارت شریشٹھ بھارت پروگرام کو اختراعی طریقے استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
یہ فیصلہ حال ہی میں حکومت کے ایک بھارت شریشٹھ بھارت پروگرام میں ساجھیدار وزارتوں کے سکریٹریوں کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ایک میٹنگ میں کیا گیا ۔ اس میٹنگ کی صدارت ایچ آر ڈی کی وزارت میں اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری کے ذریعہ کی گئی ۔ ایچ آر ڈی کی وزارت ای بی ایس بی پروگرام کی مجاز وزارت ہے ۔ میٹنگ میں سیاحت کے سکریٹری جناب یوگیندر ترپاٹھی ، کلچر کے سکریٹری آنند کمار ، نو جوانوں کے امور کے محکمے کی سکریٹری محترمہ اوشا شرما ، ایس ای اینڈ ایل کی سکریٹری محترمہ انیتا کاروال ، مائی گوو کے سی ای او جناب ابھیشیک سنگھ اور اطلاعات و نشریات ، ریلوے ، داخلہ ، دفاع ، پارلیمانی امور اور کھیل کود کےمحکموں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی ۔
شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے جناب امت کھرے نے کووڈ – 19 کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر اسے آگے بڑھانے کی خاطر اختراعی طریقے اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پروگرام کے اب تک کے نفاذ کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں ۔
میٹنگ کے دوران ای بی ایس بی کی پیش رفت پر ایک تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔ میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سیاحت کی وزارت کے سکریٹری جناب یوگیندر ترپاٹھی نے بتایا کہ سیاحت کی وزارت کے تحت ادارے سیاحت کے مختلف پہلوؤں پر ویبینار منعقد کر رہے ہیں۔ وزارت ، مائی گوو پورٹل کی میزبانی میں " دیکھو اپنا دیش " پر ویبینار کی سیریز چلا رہی ہے ۔ ان ویبینار میں ہزاروں لوگ شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ مختلف ریاستوں کے متعلقہ فریق جیسے ٹور آپریٹر وغیرہ اس طرح کے ویبینار کا انعقاد کر سکتے ہیں ۔ اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری نے مشورہ دیا کہ " دیکھو اپنا دیش " اور دیگر ویبینار کی ریکارڈنگ آن لائن کلاسوں کے دوران تعلیمی چینلوں پر دکھائی جا سکتی ہیں ۔
کلچر کی وزارت کے سکریٹری آنند کمار نے بتایا کہ وہ بھی مختلف ویبینار منعقد کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ مختلف وزارتوں کے ویبینار کو ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے مشترکہ پلیٹ فارم کے تحت یکجا کیا جانا چاہیئے ۔ انہوں نے یہ مشورہ بھی دیا کہ مختلف موضوعات جیسے ڈرامہ نویسی ، پینٹنگ ، ورچوول ٹور وغیرہ پر ای – پروگرام تیار کئے جا سکتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کلچر کی وزارت نے " ای - ہیریٹیج پیڈیا " اور " ای – آرٹسٹ پیڈیا " بنانے کی تجویز رکھی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ معروف آرٹسٹ ، آرٹ کی تعلیم کے لئے ورچوول پروگرام کرسکتے ہیں۔ ایس ای ایل کے محکمے کے سکریٹری نے اس نظریے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اسکولوں کو ملکی آرٹ جیسے ورلی اور مدھو بنی کی پینٹنگس میں بہت دلچسپی ہو سکتی ہے ۔
نو جوانوں کے امور کے محکمے کی سکریٹری محترمہ اوشا شرما نے ای بی ایس بی پروگرام کے انعقادکے لئے ڈجیٹل طریقے کے استعمال کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ان پروگراموں کی رسائی کو بہت بڑھایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے مختلف محکموں کے ذریعہ تیار کردہ ڈجیٹل مواد میں ساجھیداری کرنے کا بھی مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام وزارتوں سے یہ مواد ایک پلیٹ فارم پر یکجا کیا جا سکتا ہے ۔ ایس ای ایل کے محکمے کے سکریٹری نے مشورہ دیا کہ انہیں ڈجیٹل پلیٹ فارم پر یکجا کیا جا سکتا ہے ۔
مائی گوو ڈاٹ اِن کے سی ای او ابھشیک سنگھ نے کہا کہ وہ مختلف زبانوں میں ایک سو جملے سکھانے کے لئے ایک موبائل ایپ تیار کر رہے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ " مائی گوو " مختلف محکموں کے ویبینار کو یکجا کر سکتی ہے اور ان پروگراموں کے بارے میں معلومات کو لوگوں تک پہنچا سکتی ہے ۔
اطلاعات و نشریات کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب وکرم سہائے نے مشورہ دیا کہ ٹی وی ، ریڈیو اور اخبارات کے ذریعہ مختلف ریاستوں کے بارے میں معلومات عام کرنے کے علاوہ ہر ریاست کی کامیابی کی کہانیوں اور بہترین حکمت عملی کے بارے میں ساجھیدار ریاستوں کو بھی مطلع کیا جانا چاہیئے ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ تمام محکمے اپنے ڈجیٹل وسائل میں ساجھیداری کر سکتے ہیں اور ڈی ڈی نیوز ، ان کے ہفتہ وار ای بی ایس بی پروگراموں کو استعمال کر سکتا ہے ۔ آئی سی سی کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ نیتا پرساد نے مشورہ دیا کہ ہر وزارت اپنے آئندہ ماہانہ ایکشن پلان کو زیادہ وسیع طور پر احاطہ کئے جانے کے لئے پہلے سے اطلاعات و نشریات کی وزارت کو مطلع کر سکتی ہیں ۔
ریلوے کی وزارت کی ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر محترمہ وندنا بھٹناگر نے مختلف ای بی ایس بی پروگراموں میں شرکت کرنے والے طلباء کو رعایتیں فراہم کرنے کے اقدامات اور " لوگو " ویڈیو وغیرہ کو ریلوے کے اثاثوں پر آویزاں کرنے کے بارے میں مطلع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریل گاڑیوں کی پھر سے معمول کی آمد و رفت شروع ہونے کے بعد یہ کام پھر شروع کیا جائے گا ۔
وزارت داخلہ ، دفاع ، پارلیمانی امور اور کھیل کود کے محکمے کے عہدیداروں نے لاک ڈاؤن سے پہلے کئے گئے اقدامات اور شروع کئے جانے والے مجوزہ اقدامات کے بارے میں بتایا ۔
- ہر وزارت / محکمے کے ذریعے ای بی ایس بی کے تحت سرگرمیاں انجام دینے کے لئے ڈجیٹل طریقے استعمال کرنے چاہئیں ۔
- ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے موضوعات کے بارے میں معلومات کی ترسیل کے لئے ویبینار کا انعقاد کیا جائے ۔
- ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے ڈجیٹل وسائل کے لئے ایک مشترکہ ذخیرہ ہو ، جسے ہر وزارت کے ذریعے استعمال کیا جا سکے ۔
- مواصلات کا ایک نظرثانی شدہ منصوبہ بنانے کی ضرورت ہے اور ای بی ایس بی پر دوردرشن کا 30 منٹ کے ہفتہ وار پروگرام میں سبھی وزارتوں سے معلومات پیش کی جا سکتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (28-05-2020)
U. No. 2860
(Release ID: 1627572)
Visitor Counter : 283