محنت اور روزگار کی وزارت

جناب سنتوش گنگوار نے ٹوئٹر ہینڈل @ لیبر ڈی جی کا افتتاح کیا


یہ ہینڈل مزدوروں کی فلاح وبہبود سے متعلق جدید ترین اعداد وشمار فراہم کرے گا

Posted On: 28 MAY 2020 2:55PM by PIB Delhi

 

مزدوروں کی فلاح وبہبود سے متعلق حالیہ اعدادوشمار فراہم کرنے کی ایک کوشش کے طور پر محنت وروزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش گنگوار نے گزشتہ روز ٹوئٹر ہینڈل@ لیبر ڈی جی برائے لیبر بیورو کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر محنت وروزگار کے سکریٹری جناب ہیرا لال سماریا، لیبر بیورو کے ڈائرکٹر جنرل  اور ایس ایل ای اے جناب ڈی پی ایس نیگی، بھی موجود تھے۔ وزیر موصوف نے ٹوئیٹ کرکے کہا ہے کہ یہ ہینڈل بھارتی مزدور منڈی اشاریوں کے سلسلے میں ایک باقاعدہ اور تازہ ترین اطلاعات فراہم کرنے کا وسیلہ ہوگا۔

لیبر بیورو محنت و روزگار کی وزارت سے مربوط دفتر ہے اور یہ دفتر مزدوروں سے متعلق مختلف پہلوؤں مثلا اجرت، آمدنی، پیداواریت، کام پرحاضر نہ ہونے، لیبر ٹرن اوور، صنعتی تعلقات، مزدوروں کے کام کاج اور زندگی بسر کرنے کے حالات اور مختلف النوع مزدور قوانین وغیرہ کی نشوونما وغیرہ کے سلسلے میں اطلاعات اکٹھا کرتا اور ان کی ترسیل کرتا رہا ہے۔ لیبربیورو کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات حکومت کو  ملک میں روزگار کی پالیسیاں وضع کرنے اور ضوابط وغیرہ طے کرنے  اور نافذ کرنے میں مدد دیتی ہیں۔لیبر بیورو کو عدد اشاریوں کی تالیف اور رکھ رکھاؤ، لیبر اور کلیکشن سے متعلق اعدادوشمار رکھنے اور سروے وغیرہ  کی ذمہ داری بھی نبھانی پڑتی ہے۔اس کے علاوہ انتظامی لیبر اعدادوشمار کی ترسیل اور تالیف بھی اسی کے ذمے ہے۔ لیبر بیورو ، لیبر فورس سروے اور انٹر پرائز سروے جیسے فرائض بھی انجام دیتا ہے، جو لیبر فورس سے متعلق تخمینوں کے اشاریے فراہم کرتے ہیں۔

لیبر بیورو کا قیام 1946 میں عمل میں آیا تھا۔ لیبر بیورو کے دو اہم شعبے چنڈی گڑھ اور شملہ میں واقع ہیں۔ اس کے 5 علاقائی دفاتر ہیں، جن میں سے ایک ایک دفتر احمدآباد، کانپور، کولکاتا، گوہاٹی اور چنئی میں واقع ہے۔ ایک ذیلی علاقائی دفتر ممبئی میں واقع ہے۔ لیبر بیورو کی قیادت انڈین اکنامک سروس (آئی ای ایس) سے متعلق ایڈیشنل سکریٹری لیول کے افسر کے ذمے ہوتی ہے، جس کے عہدے کا نام ڈائرکٹر جنرل ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ بھارتی اقتصادی خدمات اور بھارتی اعدادوشمار خدمات کے پیشہ واران پر مشتمل ایک ٹیم اپنے فرائض انجام دیتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن ۔ ت ع۔

U-2851



(Release ID: 1627427) Visitor Counter : 203