زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

پی ایم جے کے وائی  کے تحت ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 13.4 کروڑ مستفدین کو 1.78 ایم ٹی دالیں تقسم کی گئیں


  پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم کسان)  یوجنا کے تحت 9.67 کروڑ کسانوں کو اس سے فائدہ پہنچا ، 19،350.84 کروڑ روپے کی رقم اب تک جاری کی گئی

Posted On: 27 MAY 2020 7:03PM by PIB Delhi

 

پی ایم جے کے وائی کے تحت دلہن کی  تقسیم:

پردھان منتری  غریب کلیان یوجنا (پیایم جے کے وائی)  کے تحت  تقریباً 4.57 لاکھ میٹرک ٹن دالیں ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں بھیجی گئی ہیں، اس میں سے 1.78 لاکھ میٹرک ٹن دالیں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 1340.60 لاکھ مستفدین کے درمیان تقسیم کی گئی ہیں۔

 لاک ڈاؤن مدت کے دوران نیفیڈ کے ذریعہ دالوں اور تلہن کی خریداری کی صورتحال :

  • 7.33 لاکھ میٹرک ٹن گرام (چنا)  کی خرید 9 ریاستوں اور آندھراپردیش  ، تلنگانہ،  کرناٹک، راجستھان ، مہاراشٹر  ، مدھیہ پردیش  ، گجرات، اترپردیش اور ہریانہ سے کی گئی ہے۔
  •  5.91 لاکھ  میٹرک ٹن سرسوں کی خریداری 5 ریاستوں یعنی  راجستھان ، مدھیہ پردیش  ، اترپردیش، گجرات اور ہریانہ  سے کی گئی ہے۔
  • 2.41 لاکھ میٹرک ٹن تور کی خریداری 8 ریاستوں یعنی تمل ناڈو، تلنگانہ ، آندھراپردیش  ، مہاراشٹر ، کرناٹک ، مدھیہ پردیش،  گجرات اور اڈیشہ سے کی گئی ہے۔
  • ربیع کےموسم میں گندم (گہیوں) کی خریداری

 ربیع کے موسم میں (آر ایم ایس) 21-2020 میں کل مالکر 359.10 لاکھ میٹرک ٹن گہیوں ایف سی آئی میں آیا، جس میں سے 347.54 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی گئی۔

پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم –کسان) اسکیم:

24 مارچ  2020 سے لے کر اب تک کی لاک ڈاؤن مدت کے دوران  پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم کسان)  یوجنا کے تحت 9.67 کروڑ کسانوں کو اس سے فائدہ پہنچا ہے اور 19،350.84 کروڑ روپے کی رقم اب تک جاری کی گئی ہے۔

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-2839


(Release ID: 1627419) Visitor Counter : 245