سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

این سی ایس ٹی سی نے معروف ‘‘ کووڈ کتھا ’’ ہندی میں شائع کی


کووڈ کتھا : عوامی بیداری کے لئے ایک ملٹی میڈیا گائڈ

Posted On: 27 MAY 2020 5:25PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،27 مئی /  سائنس و ٹیکنا لوجی کے محکمے کے تحت سائنس و ٹیکنا لوجی کی مواصلات کی قومی کونسل ( این سی ایس ٹی سی ) نے ڈاکٹر انامیکا رے میموریل فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کووڈ – 19 وباء کے بارے میں شروع سے آخر تک کی اہم معلومات سے متعلق عوام میں بیداری پیدا کرنے کی خاطر معروف ملٹی میڈیا گائڈ  کا ہندی ترجمہ  شائع کیا ہے ۔

          انگریزی میں اس کی اشاعت اس مہینے کے شروع میں کی گئی تھی ۔ کووڈ – کتھا  کے ہندی ترجمے کی مانگ میں اضافے ، خاص طور پر ہندی بولنے والے علاقوں میں اس کی مانگ کو دیکھتے ہوئے کووڈ -  کتھا  لوگوں کی معلومات میں اضافے کے لئے ہندی میں نکالی گئی ہے ۔

          ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر  آشوتوش شرما نے ‘‘ کووڈ کتھا : عوامی بیداری کے لئے ایک ملٹی میڈیا  گائڈ ’’ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں میں بیداری  پیدا کرنے کے لئے عام  آدمی کی زبان میں سائنس کی ترجمانی بہت اہم ہے اور چونکہ  ہندی عام بول چال کی زبان ہے  ، اس لئے اس کا ہندی ترجمہ زیادہ اہم ہے ۔ پروفیسر شرما نے کہا کہ سائنس  کارٹون ( سائن  ٹونس ) آسان طریقے  سے صحت  کے تصور کی وضاحت کے ساتھ سائنسی پیغام پہنچانے کے ساتھ ساتھ  صحت کے موجودہ  بحران میں ، جب کہ لوگ اس کی وجہ سے دباؤ محسوس کرتے ہیں ، اس میں مزاح بھی پیدا کرتے ہیں ۔

          ملٹی میڈیا تکنیک اور ڈجیٹل پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے کووڈ – 19 کے بارے میں عام بیداری پید اکرنے کی خاطر حکومت ہند کے سائنس و ٹیکنا لوجی کے محکمے نے لوگوں کو  اس وباء کو اچھی طرح سمجھنے اور اس کے بارے میں بہتر معلومات حاصل کرنے کے ساتھ اعتماد پیدا کرنے کی خاطر بات چیت کے انداز میں پیش کیا ہے ۔

          دلچسپ بات یہ ہے کہ عوام کی حمایت والی ‘‘ کووڈ کتھا ’’ تحریک پورے ملک میں شروع ہو گئی ہے اور اس پر رد عمل  کا سلسلہ جاری ہے۔ کووڈ کتھا اب میگھالیہ  کی ‘‘ کھاسی ’’ زبان میں ترجمہ کی جا رہی ہے ۔ تمل میں اس کا ترجمہ بھی شائع ہو رہا ہے اور لوگ اس کے بنگالی اور آسامی ترجمہ پر بھی کام کر رہے ہیں ۔

          سائنسی  مواصلات  کے بہت سے شائقین  کووڈ کتھا کو  مختلف فارمیٹس  میں تیار کنے کی کوشش کر رہے ہیں یعنی فلپ ورژن  ، اینی میشن ، ویڈیو اور فارمیٹ  ۔ کئی سرکاری ایجنسیاں بھی کووڈ – 19 سے متعلق اپنی مواصلاتی مہم  میں سوشل  میڈیا اور دیگر  ذرائع  ابلاغ میں کووڈ کتھا  کا استعمال کر رہی ہیں ، جس میں کووڈ سے متعلق کرنے اور نہ کرنے والی ہدایات  ، سائن ٹونس اور یومیہ معلومات  شامل ہیں ۔ کووڈ کتھا  کا ہندی  اور دیگر زبانوں میں ترجمہ  بنیادی سطح پر لوگوں میں زیادہ  بیداری پیدا کرنے میں مدد کرے گا ۔   

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EKCJ.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (27-05-2020)

U. No.  2836


(Release ID: 1627343) Visitor Counter : 233