سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

این ایچ اے آئی نے مانسون سے پہلے قومی شاہراہوں کو اچھی حالت میں لانے کی تیاری کی

Posted On: 27 MAY 2020 5:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 27 مئی 2020 ۔ قومی شاہراہوں کو مرمت کے ساتھ اور آمد و رفت کے لائق صورت حال میں رکھنے کے لئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے اپنے ریجنل افسروں (آر او) اور پروجیکٹ ڈائریکٹروں (پی ڈی) کو ہدایات دی ہیں کہ وہ برسات کے موسم کو پیش نظر رکھتے ہوئے اعلیٰ ترجیح کی بنیاد پر قومی شاہراہوں کے رکھ رکھاؤ کا کام کریں۔ اس کا مقصد وقت پر کام کو پورا کرنا اور قومی شاہراہوں کو مانسون کے موسم سے قبل یعنی 30 جون 2020 تک آمد و رفت کے لائق بنانا ہے۔

این ایچ اے آئی نے اپنے آراو / پروجیکٹ ڈائریکٹروں کی مدد کرنے اور بہتر ترجیح کے لئے نئی رہنما ہدایات جاری کی ہیں، اس کے بعد وہ مطلوبہ طریقے سے قومی شاہراہوں کے رکھا رکھاؤ کے عمل میں تیزی لائے گی۔ اس کا ہدف مطلوبہ سرگرمیوں کے متعلق جامع منصوبہ بندی کو یقینی بنانا اور پابند وقت طریقے سے اس کا نفاذ کرنا ہے۔

این ایچ اے آئی کے علاقائی افسروں کو رکھ رکھاؤ کی سرگرمیوں کے بارے میں تیزی سے فیصلے کرنے کے لئے خاطرخواہ مالی اختیارات دیے گئے ہیں۔ پروجیکٹ ڈائریکٹروں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ مختلف قومی شاہراہوں کی خراب حالت (جیسے گڈھوں، رساؤ ہونے اور دراڑیں پڑنے وغیرہ) کی نشان دہی کے لئے کار ماؤنٹیڈ کیمرہ / ڈرون / نیٹ ورک سروے وہیکل (این ایس وی) وغیرہ کے ذریعے ٹیکنالوجی سے چلنے والے آلات کی مدد سے قومی شاہراہوں کی صورت حال کا جائزہ لیں اور اس کے بعد انھیں درست کرنے کا منصوبہ تیار کریں۔

سبھی علاقائی افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کا خیال رکھیں، مستقل طریقے پر رکھ رکھاؤ کے کام میں پیش رفت کی نگرانی کریں اور ایک مقررہ وقفے کے بعد اتھارٹی کو رپورٹ کرتے رہیں۔

این ایچ اے آئی صدر دفتر اپنے پروجیکٹ مینجمنٹ سافٹ ویئر – ڈیٹا لیک کے ذریعے پیش رفت کی گہرائی سے نگرانی کرے گا، جہاں مرمت سے متعلق دیگر معلومات کے علاوہ مرمت کے کام سے پہلے اور مرمت کے بعد کی تصاویر اپلوڈ کی جائیں گی۔

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2833

27.05.2020


(Release ID: 1627297) Visitor Counter : 190