الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

ٓروگیہ سیتو ایپ ایک کھلا وسیلہ ہے

Posted On: 26 MAY 2020 8:18PM by PIB Delhi

ہندوستان نے 2 اپریل 2020 کو کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں میں اضافہ کرتے ہوئے آروگیہ سیتو موبائل ایپ لانچ کیا، جس کا مقصد بلیو ٹھوت پر مبنی کسی سے رابطہ کا پتہ لگانے، ممکنہ ہاٹ اسپاٹ کا پتہ لگانے اور کووڈ-19 کے بارے میں موجودہ معلومات کی تشہیر کررہے ہیں۔  26 مئی اس ایپ کا استعمال کرنے والوں کی تعداد 114 ملین سے زیادہ ہوگئی ہے،  جو دنیا میں دیگر رابطہ کا پتہ لگانے والے ایپ سے کہیں زیادہ ہے۔  یہ ایپ 12 زبانوں میں دستیاب ہے اور اینڈروائیڈ اور آئی او ایس اور کایوس پلیٹ فارم پر بھی دستیاب ہے۔ ملک بھر کے شہری اپنے بچاؤ کے لئے آروگیہ سیتو کا استعمال کررہے ہیں۔  اس کے علاوہ وہ اپنے عزیز واقارب اور ملک کے دفاع کے لئے بھی اس کا استعمال کررہے ہیں۔ بہت سے نوجوان لوگ سیتو کو اپنا باڈی گارڈ کے طور پر قرار دیتے ہیں۔

سیتوکھلے وسیلے کے سافٹ ویئر سے متعلق ہندوستان کے پالیسی کے عین موافق ہے اور یہ ایک شفاف اور خفیہ اور تحفظ دینے والا سافٹ ویئر ہے۔  آروگیہ سیتو کا سورس کوڈ اب ایک کھلا وسیلہ بن گیا ہے۔  اس اپلی کیشن کے اینڈروائیڈ ورزن کے لئے سورس کوڈ https://github.com/nic-delhi/AarogyaSetu_Android.git.the  پر نظر ثانی اور اشتراک کے لئے دستیاب ہے۔ اس اپلی کیشن کا آئی او ایس ورزن اگلے دو ہفتے کے اندر کھلے وسیلے کے طور پر جاری کیا جائے گا اور اس کے بعد سرور کوڈ جاری کیا جائے گا۔آروگیہ سیتو ایپ کے تقریباً 98 فیصد استعمال کرنے والے اینڈروائیڈ پلیٹ فارم پر ہیں۔

ڈیولپرکمیونٹی (تیار کرنے والی کمیونٹی) کے لئے سورس کوڈ کا شروع کیا جانا شفافیت اور اشتراک کے اصولوں کے تئیں  ہمارے جاری عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ آروگیہ سیتو کو تیار کیا جانا حکومت اور اکیڈمیاں اور شہریوں کے درمیان  اشتراک کی ایک زبردست مثال ہے۔  یہ ہمارے ملک کے اُن باصلاحیت نوجوان، تکنیکی ماہرین کی سخت محنت کا بھی نتیجہ ہے، جنہوں نے ایک عالمی نوعیت کے پروڈکٹ کو بنانے کے لئے دن رات کام کیا ہے۔پبلک ڈومین میں سورس کوڈ کے جاری ہونے کے ساتھ ہی ہم اشتراک کو وسعت دینے کی طرف نظریں لگائے ہوئے ہیں اور ملک کے باصلاحیت نوجوانوں اور شہریوں میں اعلیٰ تکنیکی ذہن کے ماہرین کو تقویت دینے کی سمت میں بھی دیکھ رہے ہیں۔  ہم مستقبل میں ایک زبردست اور محفوظ ٹکنالوجی سالوشن کو مشترکہ طور پر بنانے میں پیش رفت حاصل کرسکیں گے، جس سے عالمی وبا سے مل کر لڑنے میں صف اول کے صحت کے ورکروں کے کام میں مدد دی جاسکے۔

یہ ایپ کووڈ-19 سے نمٹنے میں ایک جامع ہتھیار ہے اور یہ اپنے لانچ کے 8 ہفتے کے اندر ہی کئی معاملوں میں اول ثابت ہوا ہے۔ اس ایپ کے 114 ملین سے زیادہ رجسٹرڈ استعمال کرنے والوں میں سے دو تہائی استعمال کرنے والوں نے خود ہی کووڈ-19 کا شکار ہونے کے جوکھم کا پتہ لگانے کے لئے اپنی تشخیص کی۔  اس ایپ سے تقریباً 5 لاکھ بلو ٹھوت رابطوں کی نشاندہی کرنے میں مدد ملی ہے۔ جن لوگوں کی کووڈ 19 کے مصدقہ معاملوں کے بلیو تھوتھ رابطوں کے طور پر نشاندہی ہوئی ہےیا جن کی ان کی تشخیص کی بنیاد  پر مدد پہنچانے کی ضرورت کے طور پر زمرہ بندی کی گئی ہے، ان سے صحت کے قومی اتھارٹی کے ذریعہ رابطہ کیاگیا ہے۔  اب تک 9 لاکھ سے زیادہ استعمال کرنے والوں تک یہ پلیٹ فارم پہنچ چکا ہے اور یہ قرنطینہ احتیاط اور ٹسٹ کے لئے انہیں مدد دینے میں مددگار ثابت ہوا ہے۔  ان میں وہ لوگ شامل ہیں جن کووڈ-19  کے لئے ٹسٹنگ کے واسطے سفارش کی گئی ہے۔  یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ان میں سے 24 فیصد میں  کووڈ-19 کی علامت پائی گئی ہیں۔ 26 مئی 2020 تک 3126119ٹسٹ کئے گئے، جن میں سے 145380 افراد کووڈ19 سے متاثر پائے گئے، جس کا اوسط 4.65 فیصد ہے۔ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ رابطے کا پتہ لگانے کے ان لوگوں پر توجہ دینے میں مدد مل رہی ہے، جنہیں ٹسٹ کی ضرورت ہے۔  آروگیہ سیتو ٹیم نے ذیلی ڈاک خانہ سطح پر ملک بھر میں 3500 سے زیادہ ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کی ہے۔  آج تقریباً ہندوستان بھر میں 1264 ابھرتے ہوئے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کی گئی ہے، جنہیں نظر انداز کیا گیا ہے۔  ان میں سے بہت سے ہاٹ اسپاٹ کی بعد میں اگلے 17 سے 25 دنوں میں حقیقی ہاٹ اسپاٹ کے طور پر تصدیق ہوئی ہے۔  ایک مثال کے طور پر ایک مخصوص تاریخ 3 کیس والا ایک ضلع جس کی آروگیہ سیتو کے طور پر پیش گوئی کی ہے تو یہ اگلے 15 دن میں ایک ہاٹ اسپاٹ کے طور پر سمجھا جاتا ہے، جہاں 82 کیسیز درج ہوتے ہیں۔ اوپن سورس ڈیولپمنٹ کے تعاون کے عمل کا انتظام نیشنل انفارمیشن سینر کی طرف سے کیا جائے گا۔

کوڈ اوپن سورس تیار کرتے ہوئے حکومت ہند نے ڈیولپر کمیونٹی سے بھی تعاون حاصل کیا ہے، تاکہ آروگیہ سیتو کور اور زیادہ مضبوط اور محفوظ بنانے کے لئے کوڈکو بہتر بنانے اور اس میں کسی طرح کی کمی کی پہچان کرنے کے لئے کی جاسکے۔ اس مقصد کے لئے حکومت کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے ٹکنالوجی کے حصول کے لئے کوشش کررہی ہے اور باقی دنیا کو اس کے فائدے دستیاب کرارہی ہے۔  کوئی بھی حکومت اس وبا سے نمٹنے کے لئے یہ ایپ استعمال کرسکتی ہے۔  آج ہم سب مل کر اس عالمی وبا سے نمٹنے میں ڈاکٹروں اور صف اول کے ہیلتھ ورکروں کی مدد کرسکتے  ہیں۔

میں سورکشت، ہم سورکشت بھارت سورکشت

...............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

U-2817


(Release ID: 1627151) Visitor Counter : 434