ٹیکسٹائلز کی وزارت

9 بااختیار لیباریٹریوں کے ذریعہ پی پی ای کور آل کے پروٹو ٹائپ نمونوں کی جانچ کی جارہی ہے اور ان کی تصدیق کی جارہی ہے


جانچ کے معیارات کووڈ-19 کے لئے ڈبلیو ایچ او کے رہنما خطوط کے تصدیق کے مطابق ہیں اور صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کی طرف سے بتائے گئے تکنیکی وضاحت کے مطابق ہیں

خریداری کرنے والی ایجنسیوں کو وقتاً فوقتاً پی پی ای کور آل کے سپلائی کئے گئے لاٹ سے نمونے جمع کرنے اور انہیں منظور شدہ لیباریٹریوں سے ٹسٹ کی جانچ کا مشورہ دیا گیا ہے

Posted On: 26 MAY 2020 5:48PM by PIB Delhi

صحت کے پیشہ ور افراد (ڈاکٹر صاحبان) کے تحفظ کے پیش نظر پی پی ای کور آل تیار کئے گئے ہیں، جو سب سے اہم ضابطہ ہے۔صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کی طرف سے بتائی گئی تکنیکی وضاحت کے مطابق 9 مجاز لیباریٹریوں کے ذریعہ پی پی ای کور آل کے پروٹوٹائپ ٹسٹ کے نمونوں کی جانچ کی گئی ہے اور پھر ان مجاز لیباریٹریوں کی طرف سے ان کی تصدیق کی گئی ہے۔  جانچ کے معیارات کووڈ-19 کے لئے ڈبلیو ایچ او کے رہنما خطوط سے مطابقت رکھتے ہیں اور ڈبلیو ایچ او کے رہنما خطوط سے تصدیق کی گئی ہے اور یہ ٹسٹ کے معیارات آئی ایس او 16603 کلاس 3 کے مطابق ٹسٹ کئے گئے ہیں اور اس سے زیادہ کہ طے کئے گئے معیار کے مطابق جانچ کئے جاتے ہیں۔پی پی ای کو استعمال کرنے والے کی پوری حفاظت کے لئے اس طرح سے بنایا گیا ہے کہ اس میں کوئی رقیق مادہ یا ہوا میں تیرتے ہوئے ٹھوس ذرے داخل نہ ہوسکیں۔

سبھی سرکاری خرید کرنے والی ایجنسیوں اور پرائیویٹ اسپتالوں کومشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسی تصدیق شدہ ایجنسیوں سے میٹریل خریدیں جن کے پاس منفرد تصدیق شدہ کوڈ ہوں، جو کور آل کے اندر چھپے ہوئے ہوں۔ استعمال کرنے والوں اور خریداری کرنے والی ایجنسیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سرٹیفائڈ مینوفیکچرر سے ہی مٹریل (سازوسامان ) اسی وقت خریدیں جب ٹیکسٹائل کی وزارت کی ویب سائٹ www.texmin.nic.in  پر فراہم کی گئی ویب لنک پر سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ خریداری کرنے والی ایجنسیوں کو پی پی ای کور آل سپلائی سیف سے اچانک نمونے جمع کرکے  اوران نمونوں کی جانچ 9مجاز لیباریٹریوں سے کرانے کی صلاح دی گئی ہے، جن کی تفصیلات www.texmin.nic.in پر دستیاب ہیں۔

...............................................................

 

 

م ن، ح ا، ع ر

27-05-2020

U-2819



(Release ID: 1627139) Visitor Counter : 382