وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم جناب نریندرمودی اور جمہوریہ آسٹریا کے وفاقی صدر عالی جناب (ڈاکٹر) لگژینڈر فان دیر بلین کے مابین ٹیلی فون پر گفت وشنید

Posted On: 26 MAY 2020 7:25PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جمہوریہ آسٹریا کے وفاقی صدر عالی جناب (ڈاکٹر) لگژینڈر فان دیر بلین سے آج ٹیلی فون پر گفت وشنید کی۔

آسٹریائی صدر نے سمندری طوفان امفن کی وجہ سے بھارت میں رونما ہوئی تباہی اور نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کووڈ-19 کے وبائی مرض کے برعکس صحتی اور اقتصادی اثرات کوکم کرنے اور ان سے نمٹنے کے سلسلے میں اپنے اپنے ملکوں میں کئے گئے اقدامات کے موضوع پر تبادلہ خیالات کیا۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ چنوتیوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی اشتراک کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اپنی اس مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا کہ بھارت- آسٹریا تعلقات کو کووڈ کے پھوٹ پڑنے کے بعد کی دنیا کے پس منظر میں مزید مستحکم اور متنوع بنائیں گے۔ وزیراعظم نے بنیادی ڈھانچہ، ٹیکنالوجی، تحقیق اور اختراع، ایس ایم ای وغیرہ کے شعبوں میں افزوں تعاون کے مواقع اجاگر کرکے پیش کیے۔

قائدین نے یہ امید ساجھا کی کہ دنیا جلد ہی موجودہ صحتی بحران سے نجات حاصل کرلے  گی اور ماحولیات کی صحت جیسے طویل المدت خدشات پر توجہ مرکوز کرسکے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن ۔ ت ع۔

U-2824



(Release ID: 1627114) Visitor Counter : 172