عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

لداخ کے ایل جی شری آر کے ماتھر نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی جس میں کووڈ صورت حال اور مرکز کے زیر انتظام خطے میں ترقیاتی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال ہوا

Posted On: 26 MAY 2020 5:35PM by PIB Delhi

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر شری آر کے ماتھر نے آج یہاں مرکزی وزیر ڈاکٹرجتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور نئے بنائے گئے مرکز کے زیر انتظام خطے میں ترقیاتی سرگرمیوں کی بحالی سمیت کووڈ کی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے روز مرہ کی حمایت اور وبائی مرض کے اس پورے دور میں مرکزی امداد فراہم کرنے کے لئے وزیر موصوف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کو بتایا کہ جس مستقل مستعدی اور کوشش کے ذریعہ لداخ انتظامیہ نے کووڈ وبا کا سامنا کیا اور اس پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی، اس کے لئے مرکزی حکومت نے انتظامیہ کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ لداخ ہی ہے جس نے پورے ملک کو پہلی بار کورونا کے خطرے سے اس وقت آگاہ کیا جب ایران کی زیارت سے لوٹ رہے لوگوں میں اچانک بڑی تعداد میں کورونا وائرس پایا گیا، لیکن اس بات کا سہرا وہاں کی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے سر جاتا ہے کہ لداخ کورونا کے حملے سے دھیرے دھیرے بچ نکلنے والی ریاستوں میں شامل ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے لداخ اور شمال مشرقی خطے کے کئی علاقوں کو ترجیح دینے کی واضح ہدایات کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ، جس کے نتیجے میں لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے پہلے ہی مال بردار طیاروں سے وہاں ضروری چیزیں پہنچائی جانے لگیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج کی تاریخ میں لداخ میں عام دنوں کے مقابلے میں راشن ، سبزیوں اور پھلوں کا کافی بڑا ذخیرہ ہے۔

وزیر موصوف نے لیہ اور کارگل ضلع کے دو نوجوان ڈپٹی کمشنروں اورانہی دونوں اضلاع کے دو ایس ایس پی کی بھی ستائش کی جو روزانہ کی بنیاد پر ان کے رابطے میں رہتے تھے اور وقتا فوقتا مختلف امور پر تال میل بنائے رکھتے تھے۔ جس سے طبی سامان کی فراہمی اور بعد میں ملک کے مختلف حصوں سے واپس آنے والے لوگوں کی آمد ورفت کو آسان بنانے میں مدد ملی۔

شری ماتھر نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ اب ترقیاتی سرگرمیوں کو پھر سے شروع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے بجلی کی پیداوار اور تعمیراتی کام سے متعلق کچھ پروجیکٹوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جو وبائی مرض کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئے اور کہا کہ بہت جلد یہ پروجیکٹ شروع ہوں گے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پائپ لائن میں پڑے کئی پروجیکٹوں میں سے ایک"لیہ بیری" کے پراسیسنگ کے پروجیکٹ کا خاص طور پر ذکر کیا جس کے لئے سائنسی اور صنعتی تحقیقاتی کونسل (سی ایس آئی آر) نے ایک منصوبہ تیار کیا ہے۔

*************

 

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

 (26-05-2020)

U: 2808



(Release ID: 1627067) Visitor Counter : 188