الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

ڈیجیٹل انڈیا کی کامیابی غریب اور ترقی پذیر ملکوں کے لئے امید کی کرن: سکریٹری جنرل دولت مشترکہ

Posted On: 24 MAY 2020 4:31PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 24 مئی 2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے شروع کئے گئے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کی کامیابی کی حال ہی میں دولت مشترکہ سکریٹری جنرل محترمہ پیٹریسیا اسکاٹ لینڈ نے زبردست ستائش کی ہے۔ انھوں نے ہندوستان کے ذریعے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے سہارے عام لوگوں کی زندگی میں آئی بہتری کو ددولت مشترکہ کے دیگر ترقی پذیر اور توقعاتی ممالک کے لئے امید کی ایک نئی کرن قرار دیا ہے۔

ایک نجی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دولت مشترکہ کی سکریٹری جنرل محترمہ پیٹریسیا اسکاٹ لینڈ نے بتایا کہ جس طرح سے ہندوستان نے ڈیجیٹل انڈیا کے ذریعے عوام کی توقعات کو تکنیک کے نئے استعمال کے ذریعے نئے مواقع کی تخلیق کرکے اور ڈیجیٹل خدمات کو کم خرچ میں لوگوں تک پہنچاکر کامیابی حاصل کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر آپ دیکھیں تو ہمارے غریب تر ملک، ہمارے چھوٹے ملک اور ہمارے ترقی پذیر ملک ترقی یافتہ ممالک کی کامیابی کو امید بھری نظروں سے دیکھتے تو ہیں لیکن ان کامیابیوں کو اپنے ملکوں میں اپنانے سے ڈرتے ہیں، کیونکہ ان کی قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے، لیکن جب وہ ہندوستان کی جانب دیکھتے ہیں اور پاتے ہیں کہ ہندوستان میں ان کامیابیوں کو کم قیمت والی ٹیکنالوجی کی مدد سے حاصل کیا ہے تو انھیں بڑی امید نظر آتی ہے۔ اس سے ان کے اندر امید پیدا ہوتی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ جنوری 2020 میں اپنے دورۂ ہند کے وقت انھوں نے حکومت ہند کے وزراء اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ اس دوران انھوں نے پایا تھا کہ ہندوستان غریب اور کمزور لوگوں کی مدد کے لئے متعدد طرح کی کوششیں کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں ان سبھی کوششوں کا خیرمقدم کرتی ہوں۔

الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد کے ڈیجیٹل انڈیا کو کامیاب بنانے میں تعاون کی ستائش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس میں جناب پرساد کا قائدانہ رول رہا ہے۔ محترمہ اسکاٹ لینڈ نے مزید کہا کہ جناب پرساد کی کوششوں نے دولت مشترکہ کے ممالک میں ایک نئی توانائی دینے کا کام کیا ہے۔

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2775

 



(Release ID: 1626639) Visitor Counter : 206