وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم اور سری لنکا کے صدر کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

Posted On: 23 MAY 2020 2:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 23 مئی 2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج  کوڈ-19 کی وبا اور خطے میں صحت و اقتصادیات کے شعبے میں اس کے ممکنہ اثرات کے سلسلے میں سری لنکا کے صدر عالی جناب گوتابایا راج پکشے کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔

وزیر اعظم جناب مودی نے یقین دلایا کہ ہندوستان اس وبا کے اثرات کو کم کرنے کے لئے سری لنکا کو ہر ممکنہ مدد دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

صدر جناب راج پکشے نے وزیر اعظم جناب مودی کو اپنے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے اپنی حکومت کے ذریعے کئے جارہے متعدد اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔ اس تناظر میں دونوں ہی لیڈروں نے سری لنکا میں نافذ کئے جارہے، ہندوستان سے امداد یافتہ ترقیاتی پروجیکٹوں میں تیزی لانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ دونوں لیڈروں نے بھارت کے نجی شعبے کے ذریعے سری لنکا میں سرمایہ کاری اور ویلیو ایڈیشن  کو فروغ دینے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم جناب مودی نے سری لنکا کے لوگوں کی اچھی صحت اور خوش حالی کے لئے اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2755

23.05.2020



(Release ID: 1626518) Visitor Counter : 190