ریلوے کی وزارت
یکم جون سے چلائی جانے والی 200 ٹرینوں کے لئے ٹکٹوں کی بکنگ زور شور سے جاری
سسٹم بکنگ میں 22 مئی 2020 کو شام 8 بجکر 14 منٹ پر تمام 200 ٹرینیں دستیاب
گزشتہ روز سے 1413277 مسافروں والی ان ٹرینوں کے لئے 652644 ٹکٹ آن لائن بک ہوچکے ہیں
یہ 200 خصوصی ٹرینیں ان موجودہ شرمک اسپیشل ٹرینوں کے علاوہ ہیں جو کہ یکم مئی سے چلائی جارہی ہیں اور 12 مئی سے اسپیشل اے سی (30 ٹرینیں) چلائی جارہی ہیں
Posted On:
22 MAY 2020 9:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 22 مئی 2020، ریلوے کی وزارت نے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور وزارت داخلے کے مشورے سے یکم جون سے انڈین ریلویز کی خدمات کو جزوی طور پر مزید بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انڈین ریلویز ملک بھر میں 200 مسافر ٹرینیں یومیہ چلانا شروع کرے گی۔یہ گاڑیاں یکم جون 2020 سے چلائی جائیں گی اور ان کے لئے بکنگ 21 مئی 2020 سے شروع کی جاچکی ہیں۔ یہ خصوصی خدمات یکم مئی سے چلائی جانے والی موجودہ شرمک اسپیشل ٹرینوں اور 12 مئی 2020 سے چلائی جانے والی اسپیشل اے سی ٹرینوں (30 ٹرینیں) کے علاوہ ہوں گی ۔
ان گاڑیوں کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ آئی آر سی ٹی سی ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعہ کی جارہی ہے۔ انڈین ریلویز نے گزشتہ روز یعنی 21 مئی 2020 سے ریزرویشن کاؤنٹروں، کامن سروس سینٹروں اور ٹکٹ ایجنٹوں کےذریعہ بھی ریزویشن ٹکٹوں کی بکنگ کی اجازت دی ہے۔
ان ٹرینوں کے لئے ٹکٹوں کی بکنگ کا کام 21 مئی کو شروع کیا گیا تھا اور 22 مئی 2020 کو یہ شام 8 بجکر 14 منٹ پر تمام 200 ریل گاڑیاں بکنگ کے لئے سسٹم میں دستیاب ہیں اور 141377 مسافروں والی ان ٹرینوں کے لئے 652644 آن لائن ٹکٹ بک کئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-2747
(Release ID: 1626331)
Visitor Counter : 193