وزارتِ تعلیم

نیشنل ٹیسٹ پریکٹس ایپ کو 72 گھنٹے سے بھی کم مدت میں 2 لاکھ سے زائد طلبا نے ڈاؤن لوڈ کیا: جناب رمیش پوکھریال نشنک


نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعہ تیار کیا گیا، نیشنل ٹیسٹ ابیاس ٹیسٹ ایپ جے ای ای (مینس) اور این ای ای ٹی کے لئے تیاری کرنے والے طلبا میں مقبول ہوگیا ہے

Posted On: 22 MAY 2020 7:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  22 مئی 2020،     فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج بتایا کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعہ جے ای ای (مینس) اور این ای ای ٹی کی تیاری کرنے والے طلبا کے لئے شروع کیا گیانیشنل ٹیسٹ ابیاس ایپ طلبا کے درمیان بہت مقبول ہوگیا ہے اور  اپنے آغاز سے  72 گھنٹے سے بھی کم مدت میں  اس ایپ کو 2 لاکھ سے بھی زیادہ طلبا نے ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  80 ہزار سے زیادہ طلبا  نے جے ای ای (مینس) اور این ای ای ٹی کے لئے  فرضی ٹیسٹ بھی دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر طلبا نے صبح 10 بجے سے 12 بجے کے درمیان  فرضی ٹیسٹ دیا ہے۔

اس ایپ کے بارے میں مفصل معلومات فراہم کراتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ  ہر سال بڑی تعداد میں طلبا جے ای ای (مینس)، این ای ای ٹی اور دیگر  مسابقتی امتحانات میں بیٹھتےہیں، جن میں سے بہت سے طلبا  پرائیویٹ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں  تعلیم حاصل نہیں کرپاتے۔ ان کی ضرورتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے این ٹی اے نے یہ ایپ شروع کیا ہے جو امتحان کی تیاری کرنے میں ان کی مدد کرے گا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اس ایپ پر طلبا کو سوالنامہ  مکمل کرنے کے لئے 3 گھنٹے ملیں گے، جس کا جواب  طلبا ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد کسی بھی وقت دے سکتے ہیں۔ یہ ٹیسٹ دینے کےلئے  طلبا کو انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ اس ایپ کو شروع کئے جانے سے ہندوستان نے  اہم امتحانات کی تیاری میں  یکسانیت لانے کے لئے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔آج کے  صحت سے متعلق اس ہنگامی دور میں یہ ایپ امتحانات کی تیاری کرنے میں طلبا کی مدد کرے گا۔اس ایپ کے ذیریعہ ہمارا مقصد دنیا کا سب سے بڑا ٹیسٹ سسٹم تیار کرنا ہے، جو  فوری حقیقی اور غیر جانب درانہ  نتائج فراہم کرائے گا۔

جناب پوکھریال نے بتایا کہ یہ ایپ اینرائڈ پلیٹ فارم پر دستیاب ہے اور جلد ہی  آئی او ایس پلیٹ فارم پر بھی دستیاب ہوگا۔ طلبا اس ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے مفت میں داؤن لوڈ کرسکتےہیں۔ اس ایپ پر دستیاب ٹیسٹ دینے کے بعد طلبا فوراً اپنی تیاریوں کا اندازہ قدر کرسکتے ہیں اور وہ وضاحتوں کے ساتھ تمام سوالات کے جوابات کو سمجھ سکیں گے۔ جناب پوکھریال نے  امتحانات کے لئے تمام طلبا کے واسطے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Ministry of Human Resource Development

In less than 72 hours, more than 2,00,000 students downloaded the National Test Practice App - Shri Ramesh Pokhriyal 'Nishank''
National Test Abyaas app created by National Testing Agency became popular among students preparing for JEE (Mains) and NEET

(Release ID : 1626172 )

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(22-05-2020)

U-2745

                          



(Release ID: 1626313) Visitor Counter : 171