وزارت خزانہ

سرکاری قرض پر اسٹیٹس پیپر کا 9واں ایڈیشن

Posted On: 22 MAY 2020 4:35PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے آج سرکاری قرض پر اسٹیٹس پیپر کا نواں ایڈیشن جاری کیا جو حکومت ہند کے مجموعی قرضوں کی صورت حال کا تفصیلی تجزیہ پیش کرتا ہے۔ مرکزی حکومت 2010-11 سے سرکاری قرض پر اسٹیٹس پیپر جاری کرتی آ رہی ہے۔

یہ دستاویز پورے سال کے دوران قرض آپریشنز کا تفصیلی حساب کتاب فراہم کرکے شفافیت میں اضافہ کرتا ہے۔ اس میں سال دو ہزار اٹھارہ۔ انیس کے دوران مرکزی حکومت کے مالی خسارے کے مالی کاموں کی پوری تفصیل شامل ہوتی ہے۔ حکومت کے قرض کا پورٹ فولیو ایک جوکھم پروفائل سے متصف ہوتا ہے اور حکومت اپنے مالی خسارے کی مالی اعانت کے لئے بنیادی طور پر مارکیٹ سے منسلک قرضوں کا سہارا لیتی ہے۔ قرض کے استحکام کے روایتی اشارے ، یعنی ، قرض / جی ڈی پی تناسب ، محصول کی وصولیوں میں سود کی ادائیگی ، مختصر مدتی قرض کے حصص / بیرونی قرض / مجموعی قرض میں ایف آر بی کا جامع انداز میں تجزیہ کیا جاتا ہے۔ اس دستاویز میں مرکزی حکومت کی 2019-20 سے 2021-22 تک کے مالی سالوں کے لئے ڈیبٹ مینجمنٹ کی حکمت عملی بھی ہوتی ہے جو حکومت کے قرض لینے کے منصوبے کی رہنمائی کرتی ہے۔

اسٹیٹس پیپر وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے: https://dea.gov.in/public-debt-management

*************

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

22-05-2020

U: 2734



(Release ID: 1626286) Visitor Counter : 171