ارضیاتی سائنس کی وزارت

بھارتی محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ پر 7 خدمات پر مبنی امنگ ایپلی کیشن

Posted On: 22 MAY 2020 2:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 22 ؍مئی، 2020،نئے عہد کی حکمرانی (امنگ)، کے لئے متحدہ موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح ارضیاتی سائنسز کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر ایم راجیون کے ذریعے بھارتی محکمہ موسمیات کےڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ایم مہاپاترا اور این ای جی ڈی کے صدر اور سی ای او جناب ابھیشیک سنگھ کی موجودگی میں 22؍مئی 2020 کو عمل میں آیا۔

 

امنگ حکومت ہند کا آل اِن وَن واحد، متحدہ، ہر طرح سے محفوظ، کثیر چینل والا، ملٹی پلیٹ فارم، کثیر لسانی ، کثیر خدمات موبائل ایپ ہے، جسے مضبوط بیک-اینڈ پلیٹ فارم سے قوت حاصل ہوتی ہے اور یہ پلیٹ فارم مختلف اداروں  (مرکزی اور ریاستی)، کے سلسلے میں اعلیٰ اثرات کی حامل خدمات فراہم کرتا ہے۔

 

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 2017 میں امنگ ایپ کا آغاز کیاتھا اور اس کے ذریعے تمام سرکاری خدمات کو ایک واحد موبائل ایپ کے تحت فراہم کرایا گیا تھا۔ اس کا وسیع تر مقصد یہ تھا کہ حکومت تک ہمارے شہریوں کے موبائل کے ذ ریعے رسائی حاصل کرنے کا راستہ ہموار ہو جائے ۔ یوٹیلیٹی ادائیگیوں سمیت تقریبا 660خدمات ، جن کا تعلق 127محکموں اور 25ریاستوں سے ہے، اس امنگ ایپ کے تحت دستیاب ہیں اور مزید زیر تکمیل ہیں۔

 

بھارتی محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق پیشین گوئیوں کی ترسیل کے عمل میں بہتری لانے کے لئے اور جدیدترین آلات اور ٹیکنالوجیوں پر مبنی انتباہ خدمات کو فراہم کرانے کے لئے مختلف النوع پہل قدمیاں انجام دی ہیں۔ ان پہل قدمیوں کو مزید تقویت فراہم کرنے کے لئے آئی ایم ڈی نے امنگ ایپ کو بروئے کار لانے کے لئے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام سے استفادہ کیا ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے تحت درج ذیل 7خدمات درج ذیل ویب سائٹ

http://mausam.imd.gov.in

پر امنگ ایپلی کیشن کے تحت دستیاب ہیں۔ ان 7خدمات میں فوری موسمیاتی حالات، مقامی موسمیات کی کیفیت کے سلسلے میں 3گھنٹے پر مشتمل انتباہ اور پیشین گوئیاں، شہروں سے متعلق پیشین گوئیاں یعنی پچھلے 24 گھنٹے اور 7دنوں کے موسمیاتی حالات کی تفصیلات، بارش سے متعلق اطلاعات، سیاحت سے متعلق اطلاعات، انتباہ اور سمندری طوفان سے متعلق انتباہ وغیرہ ان موضوعات میں شامل ہیں۔

 


Description: Description: Screenshot_20200521-232416 Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025R6Y.jpg

Description: http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UWPP.jpg Description: http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004XECV.jpg Description: http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00597C3.jpg

 

Description: http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0062DX0.jpg Description: http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007LFX9.jpg Description: http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008F1XK.jpg

یہ ایپ درج ذیل لنکوں پر ڈاؤن لوڈ کیلئے دستیاب ہے:

  1. Web: https://web.umang.gov.in/web/#/
  2. Android: https://play.google.com/store/apps/details?id=in.gov.umang.negd.g2c
  3. iOS: https://apps.apple.com/in/app/umang/id1236448857

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن۔ک ا۔

(22-05-2020)

U- 2731



(Release ID: 1626057) Visitor Counter : 231