وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے مغربی بنگال میں سمندری طوفان امفن سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا


وزیراعظم نے ریاست میں فوری راحتی سرگرمیوں کے لئے ایک ہزار کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا

وزیراعظم نے مہلوکین کے قریبی وارث کے لئے 2 لاکھ روپے اور مجروح ہوئے افراد کے لئے 50000روپے کی یکمشت امداد کا اعلان کیا

Posted On: 22 MAY 2020 1:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 22 ؍مئی، 2020،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج سمندری طوفان امفن کے نتیجے میں پیداہوئی صورتحال کا جائزہ لینے کی غرض سے مغربی بنگال کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان، وزیر مملکت جناب بابل سپریو، وزیر مملکت جناب پرتاب چندسارنگی اور محترمہ دیبا سری چودھری بھی گئی ہیں۔مغربی بنگال کے گورنر جناب جگدیپ دھنکھرنڈ، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ محترمہ ممتا بنرجی کے ساتھ وزیراعظم نے مغربی بنگال کے سمندری طوفان سے متاثرہ اضلاع کا فضائی جائزہ لیا۔

 

بعدازاں وزیراعظم نے ریاستی اور مرکزی حکومتوں کے تمام تر سیینئر افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی تاکہ مغربی بنگال میں انجام دیئے جا رہے راحت کاری اور بازآبادکاری اقدامات پر نظرثانی کی جا سکے۔ انہوں نے ریاست بنگال کو فوری راحتی سرگرمیوں کے لئے ایک ہزار کروڑروپے کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

 

ریاست کی جانب سے امداد سے متعلق عرضداشت حاصل کرنے کے بعد مرکزی حکومت ایک بین وزارتی ٹیم تعینات کرے گی، جو اس ریاست کا دورہ کر کے ریاست میں لاحق ہوئے خسارے کا اندازہ لگائے گی اور اسی بنیاد پر مزید امداد فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم نے مغربی بنگال کے عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیااور ان کنبوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا، جنہوں نے اس قدرتی آفت کے دوران اپنے اراکین کنبہ کی جانوں سے ہاتھ دھویا ہے۔ انہوں نے مہلوکین کے قریبی وارث کے لئے 2 لاکھ روپے اور ریاست میں آئے سمندری طوفان میں شدیدطور پر زخمی ہوئے افراد کےلئے 50000روپے کی یکمشت امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔

 

وزیراعظم نے ریاست کے عوام کو یقین دلایا ہے کہ مرکزی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں ریاستی حکومت کے ساتھ قریبی تال میل بنا کر کام کرے گی اور متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے تمام تر ممکنہ امداد فراہم کرے گی۔ وزیراعظم کا ریاست مغربی بنگال کا اس سال کے دوران یہ دوسرا دورہ تھا، جو اترپردیش کے بعد دوسری ریاست ہے، جہاں اس سال وہ کئی مرتبہ جا چکے ہیں۔

 

وزیراعظم نے اس سے قبل اسی سال 11-12جنوری کومغربی بنگال کا دورہ کیاتھا، جہاں انہوں نے کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کی 150ویں سالگرہ تقریبات میں شرکت کی تھی اور قوم کے نام کولکاتہ میں  4مرمت شدہ ورثہ عمارتوں کو وقف کیاتھا اور بیلو رمٹھ کا بھی دورہ کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ک ا۔

(22-05-2020)

U- 2728

                      



(Release ID: 1626041) Visitor Counter : 152