بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

مقامی سے عالمی: کھادی ماسک کی غیر ملکی بازاروں میں دستک

Posted On: 21 MAY 2020 4:06PM by PIB Delhi

وسیع پیمانے پر مقبول کھادی فیس ماسک "عالمی" ہونے کے لئے تیار ہے۔ وزارت تجارت و صنعت کے ذریعہ ہر قسم کے غیر میڈیکل / غیر سرجیکل ماسک کی برآمدات پر پابندی ہٹا لینے کے بعد کھادی اور ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) اب بیرون ممالک میں کھادی کاٹن اور ریشم فیس ماسک کی برآمدات کے امکانات کا پتہ لگا رہا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) کے ذریعہ اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن 16 مئی کو جاری کیا گیا تھا۔

یہ اقدام وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی "مقامی سے عالمی" اپیل کے بعد "آتم نربھر بھارت ابھیان" کے تناظر میں آیا ہے۔ عالمی کوویڈ ۔19 وبائی مرض کے دوران فیس ماسک کی زبردست مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے کے وی آئی سی نے ریشم فیس ماسک کے ساتھ ساتھ بالترتیب ڈبل پرتوں اور ٹرپل پرت والے کاٹن تیار کئے ہیں جو مردوں کے لئے دو رنگوں اور خواتین کے لئے متعدد رنگوں میں دستیاب ہیں۔

کے وی آئی سی کو اب تک 8 لاکھ ماسک کی سپلائی کے آرڈرز موصول ہوچکے ہیں اور وہ پہلے ہی لاک ڈاؤن کی مدت میں 6 لاکھ سے زیادہ ماسک سپلائایکرچکا ہے۔ کے وی آئی سی کو راشٹرپتی بھون ، وزیر اعظم دفتر ، مرکزی حکومت کی وزارتوں ، جموں وکشمیر حکومت کی طرف سے آرڈر موصول ہوئے اور عام لوگوں کے ای میل کے ذریعہ آرڈر موصول ہوئے۔ ملک بھر میں کھادی اداروں کے ذریعہ فروخت کے علاوہ 7.5 لاکھ سے زائد کھادی ماسک ضلع حکام کو مفت میں تقسیم کئے گئے ہیں۔

کے وی آئی سی کا منصوبہ دبئی ، امریکہ ، ماریشس اور متعدد یوروپی اور مشرق وسطی کے ممالک میں کھادی فیس ماسک کی سپلائی کرنے کا ہے جہاں پچھلے کچھ سالوں میں کھادی کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ کے وی آئی سی کا منصوبہ ہے کہ وہ ہندوستانی سفارتخانوں کے ذریعے ان ملکوں میں کھادی ماسک فروخت کرے۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ کھادی ماسک کی برآمدات "مقامی سے عالمی" کی ایک مناسب مثال ہے۔ وزیر اعظم کی اپیل کے بعد حالیہ برسوں میں کھادی کے کپڑے اور دیگر کھادی مصنوعات کی مقبولیت پوری دنیا میں نمایاں طور پر بڑھی ہے۔ سکسینہ نے کہا کہ ’’کھادی ماسک کی برآمدات سے پروڈکشن میں تیزی آئے گی اوربالآخر ہندوستان میں دستکاروں کے لئے بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ "کورونا وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے فیس ماسک انتہائی اہم ہیں‘‘۔

اس ماسک کے بنانے میں کے وی آئی سی کے ذریعہ خاص طور پر ڈبل ٹوئسٹڈ کھادی کپڑے کا استعمال کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ نمی کی مقدار کو اندر تک بنائے رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور ہوا کو اندر جانے دینے کے لئے ایک آسان راستہ فراہم کرتا ہے۔ ان ماسک کو جو بات بالخصوص خاص بناتی ہے وہ ہاتھ سے بنے ہوئے کاٹن اور سلک کے کپڑے ہیں۔ کاٹن ایک میکینکل رکاوٹ کے طور پر جبکہ ریشم ایک الیکٹروسٹیٹک رکاوٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔

 

*************

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

U: 2707



(Release ID: 1625982) Visitor Counter : 234