ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ریاستوں نے مغربی گھاٹ کے ماحولیاتی حساس علاقے   کو  جلد از جلد نوٹیفائی کرنے کی خواہش  کا اظہار کیا ہے

Posted On: 21 MAY 2020 8:45PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،22 مئی /ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر  جناب پرکاش جاوڑیکر نے   آج کیرالہ  ، کرناٹک  ، گوا ، مہاراشٹر  ، گجرات اور تمل ناڈو میں  ، سبھی 6 ریاستوں کے  وزرائے اعلیٰ ، کابینہ وزیروں اور ریاستی سرکار کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ  مغربی گھاٹ سے متعلق ماحولیاتی حساس علاقے ( ای ایس اے ) کے نوٹفکیشن سے متعلق امور پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تبادلۂ خیال کیا ۔

 گگن

 

          خطے کی جامع اور پائیدار ترقی کی اجازت دیتے ہوئے مغربی گھاٹوں کے نباتاتی  تنوع کو برقرار رکھنے اور تحفظ کے لئے حکومتِ ہند نے ڈاکٹر کستوری  رنگن کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے ۔  اس کمیٹی نے 6 ریاستوں ، کیرالہ ، کرناٹک ، گوا ، مہا راشٹر ، گجرات اور تمل ناڈو میں آنے والے جغرافیائی علاقوں کی نشاندہی کرنے  کی سفارش کی تھی تاکہ انہیں  ماحولیاتی حساس علاقہ قرار دیا جا سکے ۔  اس سلسلے میں اکتوبر ، 2018 ء میں ایک  نوٹفکیشن کا مسودہ جاری کیا گیا تھا ، جس میں ای ایس اے کے نوٹیفائی علاقوں کی نشاندہی کی گئی تھی ۔

          تمام ریاستوں کا اس بات پر اتفاق تھا کہ  مغربی گھاٹوں کی اہمیت  کو دیکھتے ہوئے  مغربی گھاٹوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔ البتہ  ریاستوں نے  مذکورہ نوٹفکیشن  میں  دی گئی سرگرمیوں اور  نشان زد علاقے سے متعلق  اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر ریاست سے متعلق امور پر مزید غور کیا جائے تاکہ  اس معاملے پر اتفاقِ رائے پیدا کیا جا سکے ۔ ریاستوں نے  ماحولیات   کے مفادات کے تحفظ کے لئے نوٹفکیشن کے عمل میں تیزی لانے کی خوہش کا اظہار کیا ہے ۔

https://twitter.com/PrakashJavdekar/status/1263443091882512384?

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  2714



(Release ID: 1625969) Visitor Counter : 151