امور داخلہ کی وزارت
بڑی تعداد میں طلبا کے مفاد میں دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات کو لاک ڈاؤن کے ضابطوں سے چھوٹ دی گئی ہے: جناب امت شاہ
مختلف بورڈ علیحدہ علیحدہ اپنے امتحانات کے پروگرام تیار کریں گے؛ صحت / صفائی ستھرائی سے متعلق پروٹوکول پر عمل ضروری
Posted On:
20 MAY 2020 5:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 20 مئی 2020، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ٹوئٹ کیا ہے کہ بڑی تعداد میں طلبا کے تعلیمی مفاد کے پیش نظر دسویں اور بارہویں جماعت کے لئے بورڈ کے امتحانات چلائے جانے کےلئے لاک ڈاؤن کے ضابطوں سے چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لاک ڈاؤن کی تدابیر سے متعلق رہنما خطوط کے تحت اسکولوں کے کھولے جانے پر پابندی لگائے جانے کی وجہ سے 10 ویں اور 12 ویں جماعت کے لئے ریاستی تعلیمی بورڈوں / سی بی ایس ای/ آئی سی ایس ای وغیرہ کے ذریعہ چلائے جانے والے سالانہ بورڈ کے امتحانات کو معطل کردیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومتوں اور سی بی ایس ای کی جانب سے بورڈ کے امتحانات کرائے جانے کے لئے درخواستیں موصول ہوئیں۔
اس پر غور کرتےہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کوتفصیل کے ساتھ وہ شرائط لکھ کر بھیج دی ہیں جن پر امتحانات کرانے کے لئے عمل کیا جانا ہے۔ شرائط درج ذیل ہیں:
- کنٹیمنٹ والے علاقوں میں امتحان کے کسی مرکز کی اجازت نہیں ہوگی۔
- اساتذہ ، اسٹاف اور طلبا کے لئے فیس ماسک پہننا ضروری ہوگا۔
- مراکز میں تھرمل اسکریننگ اور سنیٹائزر کا انتظام کیا جائے اور امتحانات کے تمام مراکز میں سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کیا جائے۔
- مختلف بورڈوں کے ذریعہ چلائے جانے والے امتحانات کے پیش نظر ان کے امتحان کے پروگرام الگ الگ تاریخوں میں ہونے چاہئیں۔
- طلبا کو امتحان کے مراکز تک لانے اور وہاں سے واپس لے جانے کے لئے ریاستیں اور مرکز کےزیر انتطام خطے خصوصی بسوں کا انتظام کریں۔
Click here to see the Official Communication
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-2685
(Release ID: 1625741)
Visitor Counter : 221
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada