جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

حکومت ہند نے کونارک سوریہ مندر اور کونارک شہر کے سو فی صد سولر ائزیشن اسکیم کا آغاز کیا


10 میگاواٹ گرڈ کنیکٹیڈ شمسی اسکیم اور شمسی درخت ، شمسی پینے کاپانی، کیوسک وغیرہ جیسی مختلف سولر آف گرڈ ایپلیکشنز پر غور وخوض

Posted On: 20 MAY 2020 3:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20مئی 2020/ جدید  او ر قابل  تجدید توانائی کی وزارت نے اڈیشہ  میں کونارک  سوریہ  مندر اور کونارک  شہر کے سو فی صد سولرائزیشن  کی ذمہ داری لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اسکیم کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے بجلی، نئی اور قابل  تجدید  توانائی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  جناب آر کے سنگھ نے بتایا کہ حکومت ہند نے توانائی کے جدید  استعمال  اور قدیم  سوریہ  مندر کے درمیان تال میل کے پیغام کو ظاہر کرنے اور شمسی  توانائی کی اہمیت  کی حوصلہ افزائی  کرنے کے لئے اڈیشہ  میں تاریخی کونارک  سوریہ مندر کو سوریہ  نگری (شمسی شہر)  کے طو ر پر فروغ دینے  کے وزیراعظم کے ویژن کو آگے لے جانے کے  مقصد  کے ساتھ  اس اسکیم کا  آغاز کیا ہے۔

 اس اسکیم کے تحت  حکومت ہند کی جانب سے نئی او رقابل تجدید توانائی وزارت کے توسط سے تقریباً  25 کروڑ روپے کے تعاون سمیت 100 فی صد  مرکزی مالی  تعاون (سی ایف اے) کے ساتھ 10 میگاواٹ گرڈ کنیکٹیڈ سولر اسکیم اور شمسی  درخت، شمسی پینے  کے پانی  کیوسک جیسے مختلف  سولر آف گرڈ ایپلیکشنز  بیٹری اسٹوریج  سمیت آف گرڈ سلولر پلانٹس کا قیام وغیرہ پر غوروخوض کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کا نفاذ اڈیشہ  قابل تجدید  توانائی  کے فروغ کی ایجنسی  (او آر ای ڈی اے)  کے ذریعہ  کیا جائے گا۔

 یہ اسکیم شمسی  توانائی کے ساتھ  کو نارک شہر کی بجلی سے متعلق  ضرورتوں کو پورا کرے گی۔

**************

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-2672



(Release ID: 1625626) Visitor Counter : 198