ریلوے کی وزارت

بھارتی ریلوےنے 20 دنوں میں شرمک اسپیشل ٹرینوں کے ذریعہ 23.5 لاکھ سے زیادہ مسافروں کو ان کی آبائی ریاستوں تک پہنچایا


بھارتی ریلوے نے 20 مئی 2020 (صبح 10:00 بجے تک) ملک بھر میں 1773 شرمک اسپیشل ٹرینیں چلائیں

ایک دن میں کل 205 شرمک اسپیشل ٹرینیں چلائی گئیں جو اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے، ٹرینوں کو 2.5 لاکھ سے زیادہ مسافروں کے ساتھ چلایا گیا

Posted On: 20 MAY 2020 3:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20مئی 2020/ مختلف  مقامات پر پھنسے تارکین وطن مزدوروں، تیرتھ  یاتریوں ، سیاحوں ، طلبااور دیگر لوگوں کی اسپیشل  ٹرینوں سے آمدورفت کے سلسلہ میں وزارت داخلہ کی ہدایت  کے بعد ، بھارتی ریلوے نے یکم  مئی 2020  سے شرمک اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 20 مئی2020 تک (صبح 10:00 بجے تک)  ملک بھر کے مختلف  ریاستوں سے کل 1773 شرمک اسپیشل  ٹرینیں چلائی گئی ہیں، ان شرمک ٹرینوں سے اب تک 23.5   لاک سے زیادہ مسافر  اپنی آبائی  ریاستوں میں پہنچ چکے ہیں۔

کل یعنی 19 مئی 2020 کو ملک بھر کی مختلف  ریاستوں سے ریکارڈ تعداد میں کل 205 شرمک اسپیشل  ٹرینیں چلائی گئیں جن میں 2.5 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے سفر کیا۔

ان 1773  ٹرینوں کو آندھراپردیش  ، بہار، مرکز کے زیر انتظام علاقے چندی گڑھ، دہلی ،  گووا، گجرات ، ہریانہ،  جموں اور کشمیر  ، جھارکھنڈ ، کرناٹک، تمل ناڈو، تلنگانہ ، تریپورہ ، اترپردیش  ، کیرل، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر ، مرکز کے زیر انتظام پڈوچیری  ، پنجاب، راجستھان ، اڈیشہ، اتراکھنڈ، مغربی بنگال اور مختلف دیگر ریاستوں سے چلایا گیا۔

اس کے علاوہ ان شرمک اسپیشل  ٹرینوں نے مختلف ریاستوں جیسے آندھراپردیش،  آسام ، بہار ، چھتیس گڑھ، گجرات ، ہماچل پردیش، جموں اور کشمیر  ، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرل ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور،  میزروم، ناگالینڈ،  اڈیشہ ،  راجستھان  ، تمل ناڈو ،  تلنگانہ، تریپورہ،  اترپردیش  ، اتراکھنڈ، مغربی بنگال میں اپنا سفر ختم کیا۔

ٹرین میں چڑھنے سے پہلے مسافرو ں کی اچھی طرح سے اسکریننگ کی جاتی ہے۔ سفر کے دوران مسافروں کو مفت کھانا  اورپانی دیا جاتا ہے۔

***

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-2671


(Release ID: 1625584) Visitor Counter : 212