وزارتِ تعلیم

ایچ آر ڈی کے مرکزی وزیر نے جے ای ای مین، این ای ای ٹی 2020 کی مشق کےلیے بناوٹی ٹیسٹوں کے سلسلے میں ایک موبائل ایپ کی شروعات کی ہے


وہ طلبا جو نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے کرائے جانے والے امتحانات میں بیٹھنے والے تھے وہ اس نئی موبائل ایپ کے ذریعے مشق کے نقطہ نظر سے اب ٹیسٹوں میں بیٹھ سکتےہیں

Posted On: 19 MAY 2020 8:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19 مئی، 2020       انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے ایک نئی موبائل ایپلی کیشن کی شروعات کی ہے جسے ‘نیشنل ٹیسٹ ابھیاس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایپلی کیشن این ٹی اے  نے تیار کی ہے جس کا مقصد این ٹی اے دائرہ کار والے جے ای ای مین، این ای ای ٹی جیسے آنے والے امتحانات کے لیے امیدواروں کو بناوٹی ٹیسٹ دے کر مشق کرانا ہے۔اس ایپ کے ذریعے امیدوار اپنے گھروں میں بیٹھ کر حفاظت اور آرام کے ساتھ  اعلیٰ معیار کے ماک ٹیسٹوں تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے تعلیمی اداروں اور این ٹی اے کے ٹیسٹ پریکسٹ سینٹرس (ٹی پی سیز) کے بند ہوجانے کے سبب طلبا کو ہونے والے نقصان کی تلافی کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

طلبا کے لیے اس سہولت کے ساتھ بھارت نے ایک اور اہم شعبے یعنی ٹیسٹ کی تیاری  کے معاملے میں معمول کے حالات کی مشابہت بحال کرنے  میں قیادت حاصل کرلی ہے۔ چونکہ ہم ایسے غیر معمولی حالات سے گزر رہے ہیں جس نے پوری دنیا کے لوگوں کی زندگی میں  زبردست تبدیلی پیدا کی ہے۔

اس ایپ کے ذریعے پورے ملک کے طلبا بغیر کسی قیمت کے اعلیٰ معیار کے ٹیسٹوں تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور اس طرح وہ آنے والے جے ای ای ای ، این ای ای ٹی مقابلہ جاتی امتحانوں کی پوری طرح تیار کرسکیں گے۔ ان ٹیسٹوں کو آسانی کے ساتھ ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے۔

انھیں آف لائن مکمل کیا جاسکتا ہے اور اس طرح انٹرنیٹ کی عدم فراہمی کا مسئلہ بھی حل ہوسکتاہے۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے  ایچ آر ڈی کے وزیر نے کہا ‘‘اس ایپ کی بروقت شروعات سے اس بات کو یقینی بنانا مقصود ہے کہ کوئی بھی طالب علم ٹیسٹوں کی مشق کرنے کے سلسلے میں پیچھے نہ رہ جائے خاص طور پر ایک وقت میں جب کہ تعلیمی اداروں کے بند ہونے کی وجہ سے طلبا کے نقصان کی تلافی کی جانی ہے اور کووڈ-19 کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے این ٹی اے کے ٹیسٹ پریکٹس سینٹر بند ہیں’’۔


A screenshot of a cell phoneDescription automatically generated A screenshot of a cell phoneDescription automatically generated A screenshot of a cell phoneDescription automatically generated A screenshot of a cell phoneDescription automatically generated

 

اس ایپ کے ذریعے پورے ہندوستان میں تمام طلبا کے لیے ، اسمارٹ فون یا کمپیوٹر پر فراہم ہوں گے خواہ نیٹ ورک کا معیار بہت اچھا نہ ہو۔ اس ایپ کا ایک آف لائن طریقہ بھی ہے جہاں طلبا ان ماک ٹیسٹوں کو ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں اور انٹر نیٹ کے بغیر ٹیسٹ کو حل کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ یہ ایپ اینڈرائڈ پر  ا سمارٹ فون اور ٹیبلیٹس پر دستیاب ہے اور اسے گوگل پلے اسٹور کے ذریعے ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایپ جلد ہی آئی او ایس پر بھی فراہم ہوگا۔

ایک مرتبہ طلبا علم یہ ایپ ڈاؤنلوڈ کرلیتا ہے تو اسے کچھ بنیادی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی اسے ایک فری اکاؤنٹ کھولنا ہوگا اور پھر اپنے منتخبہ امتحانات کے لیے مفت میں ماک ٹیسٹوں تک رسائی حاصل ہوجائے گی۔

این ٹی اے کا منصوبہ ہے کہ وہ روزانہ ایک نیا ماک ٹیسٹ ایپ پر جاری کرےجسے طلبا ڈاؤنلوڈ کرسکیں اور پھر آف لائن سوالات کو حل کرسکیں۔ایک مرتبہ ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد طلبا اپنا ٹیسٹ جمع کرنے اور اپنی ٹیسٹ رپورٹ حاصل کرنے کے لیے ایک بار پھر آن لائن جاسکتے ہیں۔جناب رمیش پوکھریال نشنک کے کہا ‘‘اس ایپ کے بڑے فائدوں میں سے ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ ایک مرتبہ طالب علم ٹیسٹ کو ڈاؤن لوڈ کرلیتا ہے تو یہ انٹرنیٹ کنیکٹی ویٹی کے بغیر ہی پوری طرح کام کرسکتا ہے۔ اس سے ایسے علاقوں میں جہاں بینڈ وٹ کی رفتار کم ہے طلباکو خاص طور پر فائدہ ہوگا اور بڑے پیمانے پر آن لائن ٹیسٹ کی رکاوٹ دور ہوجائیں گی ۔ اس کے علاوہ این ٹی اے نے http://nta.ac.in/abhyas/help.پر ایک جامع سپورٹ سسٹم تیار کیا ہے۔ این ٹی اے نے ٹیسٹ ریلیز کے پہلے سات دن کے لیے صبح دس بجے سے آدھی رات تک براہ راست سپورٹ کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے جس کے ذریعے یہ یقینی بنانا مقصود ہے کہ اگر طلبا کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اس پر پوری سرگرمی سے توجہ دی جاسکے’’۔

پچھلے سال میں تکنیکی تعلیم کے سیکٹر میں بہت سی اختراعات ہوئی ہیں خاص طور پر مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ میں جدید ترین ٹیکنالوجیوں کے استعمال کے ذریعے۔ اس سے پہلے معاملہ مواد کی ڈیجیٹل تقسیم تک محدود تھا۔ ہر طالب علم کی نوعیت الگ ہوتی ہے اور اسے معلومات اور ٹیسٹ دینے کی حکمت عملی میں درپیش خامیوں کا پتہ لگانے اور انھیں دور کرنے کے لیے خصوصی رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔این ٹی اے ماک ٹیسٹ ایپ سے ملنے والی ٹیسٹ رپورٹ میں طالب علم کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلات درج ہوں گی جس کے ذریعے طالب علم انٹرنس امتحان میں بہتر کارکردگی کے مظاہرےکے لیے اپنے صحیح راستے کا پتہ لگا سکے گا۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:2642



(Release ID: 1625394) Visitor Counter : 163