بجلی کی وزارت

بجلی کی وزارت نے سمندری طوفان امفن سے نمٹنے کے لئے مناسب انتظامات کئے


پوسکو کے این ایل ڈی سی اور ای آر ایل ڈی سی کو خاص کنٹرول سینٹر مقرر کیا گیا

Posted On: 19 MAY 2020 7:34PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،20 مئی / حکومتِ ہند کی بجلی کی مرکزی وزارت نے کہا ہے کہ  اُس نے سُوپر سائیکلون  یا انتہائی شدید سمندری طوفان امفن کے بارے میں  پیش گوئی کے پیشِ نظر ، جس کے 20 مئی ، 2020 ء کی دوپہر تک مغربی بنگال اور اڈیشہ سے ٹکرانے کی امید ہے  ، بجلی کی سپلائی  کو بحال رکھنے کے لئے مناسب انتظامات / بندوبست کئے ہیں ۔ حکومتِ ہند کی بجلی کی وزارت صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور  تمام فریقوں  ، جیسے ریاستی حکومت  اور اُن کی بجلی کی اکائیوں ، بجلی پیدا کرنے والی اور ترسیل کی کمپنیوں  ، گرڈ آپریٹروں اور  ساز و  سامان کی سپلائی وغیرہ  تیار کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ تال میل کر رہی ہے ۔

          پوسکو کے  نیشنل لوڈ ڈسپیچ سنٹر ( این ایل ڈی سی )  اور ایسٹرن ریجنل  لوڈ ڈسپیچ سنٹر ( ای آر ایل ڈی سی ) کو   خاص کنٹرول مرکز قرار دیا گیا  ہے ۔ اڈیشہ اور مغربی بنگال  میں  توانائی اور بجلی کے محکموں کے سینئر  مجاز عہدیداروں   کو ایمرجنسی صورت حال میں  اقدامات کرنے کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔ ہماری سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں ، جیسے این ٹی پی سی  ، پی جی سی آئی ایل اور پوسکو نے  صورت حال سے نمٹنے اور  سمندری طوفان کی وجہ سے ہونے والے کسی بھی  ممکنہ  نقصانات کو درست کرنے کے لئے ریاستی بجلی اکائیوں کی مدد کرنے  کے لئے تمام ضروری تیاریاں کر لی ہیں  ۔ پی جی سی آئی ایل اور این ٹی پی سی نے بھوبنیشور اور کولکاتہ میں  24 گھنٹے چلنے والے کنٹرول روم قائم کئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ، پی جی سی آئی ایل  نے مانیسر میں پی جی سی آئی ایل کے صدر دفتر  پر بھی 24 گھنٹے کام کرنے والا کنٹرول روم قائم کیا ہے ۔

          قومی گرڈ آپریٹر – پوسکو صورتِ حال پر قربی نظر رکھے ہوئے ہے اور سمندری طوفان  کے راستے  کی نگرانی کر رہا ہے ۔ این ایل ڈی سی نے تمام آر ایل ڈی سیز کو  17 مئی ، 2020 ء کو ابتدائی ہدایت جاری کی تھی   ۔ این ایل ڈی سی نے آر ایل ڈی سیز کو 18 مئی ، 2020 ء کو بھی   ایڈوائزری جاری کی ہیں  اور  ای آر ایل ڈی سی  نے بجلی کی ترسیل کرنے والی تمام کمپنیوں  اور مغربی اور اڈیشہ کے ریاستی لوڈ ڈسپیچ  مرکزوں ( ایس ایل ڈی سی ) کو بھی ہدایات جاری کی ہیں ۔

          تمام کلیدی مقامات پر  ایمرجنسی بحالی نظام  ( ای آر ایس ) ( 400 کلو واٹ کے 32 اور 765 کلو واٹ کے 24 ) کو مناسب افرادی قوت کے ساتھ پہلے ہی تعینات کر دیا گیا ہے  ، جنہیں بجلی کی ترسیل کے کھمبوں یا  ٹرانسمیشن کی لائنوں میں رخنہ  پڑنے پر استعمال کیا جائے گا ۔  ٹوٹ پھوٹ والے مقامات پر  ای آر ایس  کو پہنچانے کے لئے  نقل و حمل  کے وسائل  تیار کئے گئے ہیں ۔  ٹرانسمیشن کے ساز و سامان کے لئے  ضروری  کلپرزے  ، ڈی جی سیٹ  ، ٹرانسفارمر کا تیل  ، ایمرجنسی لائٹیں اور دیگر  ضروری ساز و سامان  پہنچا دیا گیا ہے ۔

          بحالی کی سرگرمیوں کے لئے  افرادی قوت کے ساتھ ساتھ موٹر گاڑیوں  کا بھی انتظام کیا گیا ہے اور  کچھ اور ماہرین  ورکروں کا بھی  انتظام کیا جا رہا ہے ۔  اس کے علاوہ ، مختلف ضروری سامان جیسے کھمبے ، ترسیل کے کیبل  وغیرہ تیار کرنے والی کمپنیوں کو بھی  فوری  بنیاد  پر ضرورت کے مطابق سامان  سپلائی کرنے کے لئے چوکس کر دیا گیا ہے ۔

          ریاستی  ٹرانسمیشن لائنوں اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو  ہونے والی کسی بھی قسم کی ٹوٹ پھوٹ  یا نقصان ہونے کی صورت میں  تمام  ضروری امداد مہیا کرانے کے لئے  ریاستی بجلی اکائیوں  کو یقین  دہانی کرائی گئی ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (20-05-2020)

U. No. 2646



(Release ID: 1625266) Visitor Counter : 134