کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

سدانند گوڈا نے کھاد کے شعبے کے حصص داروں کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 19 MAY 2020 6:04PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 19 مئی 2020 ۔ کیمیا اور کھاد کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڈا نے مختلف ریاستوں سے سرکاری افسروں، محکمہ کھاد کے افسروں، ترقی پسند کسانوں اور دیگر حصص داروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے میٹنگ کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PGCM.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002G5CZ.jpg

میٹنگ میں جناب گوڈا کو کھاد کے شعبے میں کی جاسکنے والی ممکنہ اصلاحات کے بارے میں اہم جانکاریاں دی گئیں۔

جناب گوڈا نے کہا کہ اصلاحات کا عمل ایک مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے اور ملک میں کسانوں کو کفایتی شرح پر کھاد دستیاب کرانے کے لئے زیادہ صلاحیت کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ حصص داروں کو کسی تردد کے بغیر اپنے مشوروں کے ساتھ آگے آنا چاہئے تاکہ حکومت کے ذریعے حتمی پالیسی جاتی فیصلے کرتے وقت ان کے مشوروں کو پیش نظر رکھا جاسکے۔

اس میٹنگ میں محکمہ کھاد کے سکریٹری، محکمہ کھاد کے ایڈیشنل سکریٹری، کیرالہ اور اڑیسہ حکومتوں کے افسران نیز کھاد کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2638


(Release ID: 1625239) Visitor Counter : 205