نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ ہند نے کورونا سے سیکھے گئے اسباق کے ساتھ زندگی گزارنے کے نئے طریقے اپنانے کی تلقین کی


زندگی اور انسانیت کے تئیں نیا رجحان اپنایا جانا چاہئے

مرض یا معیشت سب کو متاثر کرتی ہے، ایک دوسرے پر منحصر حیات کلیدی سبق ہے:نائب صدر جمہوریہ ہند

کووڈ نے فلسفیانہ اور اخلاقی موضوعات نمایاں کئے ہیں، اقتصادی خطا کاری کے پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے

کووڈ کو تہذیبی تشویش قرار دیا ہے

جناب نائیڈو نے کورونا کے دوران نئی اور معمول کے مطابق زندگی گزارنے کےلئے 12نکات تجویز کئے ہیں

Posted On: 18 MAY 2020 2:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 18 ؍مئی، 2020،نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کورونا کے دوران زندگی گزارنے کےلئے نئے طریقے اختیار کرنے پر زور دیا ہے اور اس وائرس سے نمٹنے کے لئے یعنی  اس کے ساتھ معمول کے مطابق زندگی بسر کرنے کے لئے 12نکات پر مبنی فریم ورک بھی تجویز کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کی وبائی مرض نے ہمیں اب تک جو سبق سکھائے ہیں، اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ا نہوں نے زندگی اور انسانیت کے تئیں نئے رجحانات اپنانے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ یہ وائرس اب تک متوقع م مدت سے زیادہ عرصے تک اپنے اثر کے ساتھ باقی رہے۔

 

گزشتہ رات 4.0لاک ڈاؤن کے اعلان کے فورا بعد جس میں پابندیوں کو خاطر خواہ حد تک نرم کاری سے ہمکنار کیا گیا ہے۔ جناب نائیڈو نے 1539الفاظ پر مشتمل ایک تفصیلی مضمون  فیس بُک پر تحریر کیا ہے، جس کا تعلق  کووڈ-19 کے وبائی مرض کے پس منظر میں فلسفیانہ اور اخلاقی اقدار و موضوعات سے ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اس میں آئندہ زندگی کو گزارنے کے لئے زندگی کی ضروریات پر بھی احاطہ کیا گیا ہے۔جناب نائیڈو کی تحریر میں خصوصی توجہ اس با ت پر دی گئی ہے کہ زندگی الگ تھلگ رہ کر نہیں گزاری جا سکتی ہے اور اس وائرس کے پھوٹ پڑنےسے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہماری زندگیاں ایک دوسرے سے مربوط ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جو چیز کسی ایک شخص پر کہیں بھی اثرانداز ہوتی ہے، اس کا اثر دوسری جگہوں پر بھی پڑتا ہے خوا ہ یہ مرض ہو یا معیشت۔

 

کورونا سے قبل کی زندگی کی نوعیت کی تفصیل کا ذکر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا ہے کہ انسان مسرت کی تلاش میں ایک قرضدار بن گیا ہے اور مادی زندگی کی ترقی نے کنبوں کو چھوٹا کر دیا ہے اور اب معاشرے میں محض  غرض کے تحت تعلقات رکھے جاتےہیں اور انسان کے ذہن میں تکبر اس حد تک آ گیا ہے کہ وہ یہ سوچتا ہے کہ وہ الگ تھلگ رہ کر اپنی زندگی بسر کر سکتا ہے، اسے دوسرے کی زندگی کی پرواہ نہیں ہوتی۔

 

نائب صدر جمہوریہ ہند نے میڈیا سے کہا ہے کہ وہ اس وائرس کے سلسلے میں ہر حال میں صحیح اورسائنٹفک اطلاع ہی بہم پہنچائے نہ کہ اسے ایک عظیم تباہی بنا کر پیش کرے۔ جناب نائیڈو نے عوام سے کہا ہے کہ وہ مختلف انداز میں زندگی گزاریں اور محفوظ رہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U- 2613



(Release ID: 1624869) Visitor Counter : 244