سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ان ویلڈ یا نان۔ فنکشنل فاس ٹیگ والی گاڑیوں پر ان کے زمرے کے لئے لاگو فیس سے دوگنا ٹول فیس لگائی جائے گی

Posted On: 17 MAY 2020 2:08PM by PIB Delhi

  سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے جی ایس آر دو سو اٹھانوے ای، مورخہ پندرہ مئی دو ہزار بیس کو قومی شاہراہ فیس( شرحوں اور کلیکشن کا تعین) ضوابط دو ہزار آٹھ میں ترمیم کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، اگر کسی گاڑی میں فاس۔ ٹیگ نہیں لگا ہے یا گاڑی ویلڈ یا فنکشنل فاس۔ ٹیگ کے بغیر فیس پلازا کے ’ فاس۔ ٹیگ لین‘ میں داخل ہوتی ہے تو گاڑی کو اس زمرے کی گاڑیوں کے لئے لاگو فیس کے دوگنی کے برابر فیس کی ادائیگی کرنی پڑے گی۔

اس ترمیم سے پہلے گاڑی کا استعمال کرنے والے کو فیس پلازا پر صرف دو بار ادائیگی کرنی پڑتی تھی، اگر گاڑی میں فاس۔ ٹیگ نہیں ہے اور گاڑی ڈیڈیکیٹڈ فاس۔ ٹیگ لین میں داخل ہو گئی ہے۔

 

*************

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

 (17-05-2020)

U: 2592



(Release ID: 1624823) Visitor Counter : 189