بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

شری منسکھ منڈاویا نے آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت کووڈ۔ 19 کے خلاف جنگ میں ہندوستانی معیشت کی مدد کے لئے اعلان کردہ متعدد اقدامات کا خیرمقدم کیا

Posted On: 15 MAY 2020 7:14PM by PIB Delhi

جہاز رانی، کیمیا اور کھاد کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) شری منسکھ منڈاویا نے محترم وزیر اعظم کے ذریعہ کئے گئے اعلان کی تعمیل میں، وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن کے ذریعہ اعلان کردہ متعدد اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے۔ جناب نریندر مودی نے اتوار کے روز 20 لاکھ کروڑ روپے کے خصوصی اقتصادی اور جامع پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے آتم نربھر بھارت ابھیان کی واضح کال دی تھی۔ انہوں نے آتم نربھر بھارت کے پانچ ستونوں۔ معیشت، بنیادی ڈھانچہ، سسٹم، وائبرینٹ ڈیموگرافی اور مانگ کی بھی نشاندہی کی۔

شری مانڈویہ نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے اب تک تین قسطوں میں جن تفصیلات کا اعلان کیا ہے ، وہ ہندوستانی معیشت اور اس کے شہریوں کی صورت حال کو بہتر کرنے میں ایک طویل سفر طئے کرے گی جو کوڈ 19 وبائی مرض کا بہادری سے مقابلہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے اپنی پہلی قسط میں ایسے اقدامات کا اعلان کیا ہے جس میں کام پر واپس جانے پر توجہ دی گئی ہے مثلا ملازمین اور ایمپلائرکو اس کا اہل بنایا ہے کہ وہ کام پر واپس جائیں ، کاروبار خصوصا بہت چھوٹے ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے پروڈکشن میں واپس جا سکیں اور مزدور کارآمد روزگار حاصل کر سکیں۔ غیر بینکاری مالیاتی اداروں (این بی ایف سی) ، ہاؤسنگ فنانس کمپنیوں (ایچ ایف سی) ، مائیکرو فنانس سیکٹر کو مضبوط بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور کاروبار کو ٹیکس سے راحت، سرکاری خریداری میں ٹھیکیداروں سے معاہدے کے وعدوں سے راحت اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو عملدرآمد راحت سے کاروباری اداروں اور معاشی سرگرمیوں کی مدد ہو گی۔

 

شری منڈاویا نے کہا کہ اقدامات کی دوسری قسط سے خاص طور پر تارکین وطن مزدوروں ، خوانچہ فروشوں، مہاجر شہری غریبوں ، چھوٹے تاجروں ، خود روزگار افراد ، چھوٹے کسانوں اور ہاوسنگ کو درپیش مشکلات کو دور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت غریب حامی پالیسیوں پر یقین رکھتی ہے اور غریبوں کی مدد پر بھر پور توجہ دی ہے۔

جناب منڈاویا نے کہا کہ تیسری قسط میں ملک کے محنت کشوں- کسانوں اور کھیتوں میں کام کرنے والے لوگوں کے مفادات کا خیال رکھا گیا ہے۔ جن شعبوں پر توجہ دی گئی ہے ان میں زراعت ، ماہی گیری ، مویشی پالن ، شہد کی مکھی پالن، دوائیوں کے پودوں اور سپلائی چین وغیرہ شامل ہیں۔ غیر معمولی بحران پر وزیر اعظم کے بروقت ، مرکوز اور مناسب کارروائی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شری منڈاویا نے اعتماد ظاہر کیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اعلان کردہ خصوصی معاشی پیکیج پر عمل درآمد کے بعد ہم مضبوط ہو کر ابھریں گے جو ہماری گھریلو مجموعی پیداوار کا تقریبا دس فیصد ہے۔

 

*************

 

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

 (15-05-2020)

U: 2559



(Release ID: 1624628) Visitor Counter : 141