وزارت دفاع

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈیفنس ٹیسٹنگ بنیادی ڈھانچے کی اسکیم کے لیے 400 کروڑ روپئے کی منظوری دی ہے

Posted On: 15 MAY 2020 6:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15 مئی، 2020،         محکمہ دفاع اور بالائی فضا کے لیے استعمال ہونے والے آلات کی اندرون ملک تیاری کو فروغ دینے کی خاطر رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈیفنس ٹیسٹنگ انفراس اسٹرکچر اسکیم (ڈی ٹی آئی ایس) کے آغاز کی منظوری دی ہے۔ جس کے لیے 400 کروڑ روپئے منظور کیے گئے ہیں۔ اس رقم سے اس شعبے میں جدید ٹیسٹنگ کا بنیاد ڈھانچے قائم کیا جاسکے گا۔  یہ اسکیم پانچ سال کے لیے ہے جس کے تحت پرائیویٹ صنعت کی شراکت داری کے ساتھ چھ سے  آٹھ نئے ٹیسٹ ادارے قائم کیے جائیں گے۔ اس سے  اندرون ملک دفاعی سامان کی تیاری میں مدد ملے گی اور نتیجے کے طور پر فوجی سامان کی درآمدات کم ہوں گی اور ملک کو خود کفیل بنانے میں تعاون کیا جاسکے گا۔

اس اسکیم کے تحت چلنے والے پروجیکٹوں کو 75 فیصد سرکاری رقمیں ‘گرانٹ ان ایڈ’ کی شکل میں فراہم کی جائیں گی جبکہ باقی 25 فیصد رقمیں اسپیشل پرپز وہیکل (ایس پی وی) کے ذریعے ادا کی جائیں گی  جن میں بھارت کی پرائیویٹ فرمیں  اور ریاستی سرکاریں شامل ہوں گی۔ اسکیم کے تحت پی ایس ویز کو  کمپنیوں کے قانون2013 کے تحت رجسٹر کیا جائے گا اور وہ اسکیم کے تحت اپنے تمام اثاثےاستعمال کریں گی اور برقرار رکھیں گی۔ یہ کام یوزر چارجز جمع کرکے کیا جائے گا۔ جو سامان/ سسٹم  ٹیسٹ کیے جائیں گے انھیں ضابطے کے مطابق سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

امید ہے کہ بیشتر ٹیسٹ ادارے دو ڈیفنس انڈسٹریل کوری ڈورس (ڈی آئی سیز) کے تحت قائم کیے جائیں گے لیکن یہ اسکیم صرف ڈی آئی سیز کے تحت ٹیسٹ ادارے قائم کرنے تک محدود نہیں ہیں۔

ڈی ٹی آئی ایس رہنما خطوط منسٹری آف ڈیفنس / ڈی ڈی پی اور ڈی جی کیو اےکی ویب سائٹوں پر اپلوڈ کردیئے گئے ہیں۔ انھیں مندرجہ لنک پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے:

https://ddpmod.gov.in/sites/default/files/pdfupload/DTIS%20Guidelines.pdf

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:2549



(Release ID: 1624350) Visitor Counter : 223