عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیرڈاکٹرجتندر سنگھ نے شمال مشرق کی 8 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے دہلی میں مقیم ریزینڈنٹ کمشنروں سے کووڈ-19 سے متعلق معلومات حاصل کیں

Posted On: 15 MAY 2020 7:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،15مئی2020: مرکزی ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج شمال مشرق کی 8ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے دہلی میں مقیم ریزینڈنٹ کمشنروں سے کووڈ-19 سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

ایک گھنٹہ طویل ویڈیو کانفرنس بات چیت کے دوران ریزیڈنٹ کمشنروں میں جو اپنے ساتھ کووڈ-19 سے متعلق  معلومات لائے تھے، اروناچل پردیش کے جتندر نارائن، آسام کے کے سی سماریہ ، منی پور کے پی کے سنگھ، میزورم کے اجے چودھری، ناگالینڈ کے جیوتی کلش، سکم کے اشونی کمار چند، تریپورہ کے چیتنیا مورتھی اور جموں وکشمیر کے نیرج کمار شامل تھے۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ملک کے مختلف حصوں میں رہنے والے لوگوں کی نقل و حمل (آمدو رفت)کے لئے گزشتہ دو سے تین دن کے دوران کئے گئے مختلف انتطامات کے بارے میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندوں کو جانکاری دی۔انہوں نے کہا کہ شرمک خصوصی ٹرینوں کو چلائے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے ریزیڈنٹ کمشنروں کے رول کی تعریف کی ، جن میں سے کئی ایک کمشنروں کو اسی مقصدکے سلسلے میں تال میل کے لئے نوڈل افسر مقرر کیا گیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016OP1.jpg

 

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ ان کا دفتر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کے ساتھ برابر رابطہ قائم کئے ہوئے ہے اور ریزیڈنٹ کمشنروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی اپنی متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے متعلق معاملات کے سلسلے میں ان کے دفتر اور مرکز کے ساتھ رابطہ میں رہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمال مشرق نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے سلسلے میں کئے گئے مؤثر بندوبست کے لئے کافی تعریف حاصل کی ہے اور جموں و کشمیر اور لداخ نے ملک میں دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے بنسبت ڈھنگ سے اور فیصلہ کن طریقے سے بندوبست اور دیگر انتظام کئے ہیں۔

ایک کے بعد ایک  ریزینڈنٹ کمشنر نے وزیر موصوف کو بتایا کہ ان کی متعلقہ ریاستوں یا مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں طبی آلات اور لازمی سامان کی سپلائی کی کوئی قلت نہیں ہے۔ انہوں نے ان کے ہر معاملے پر مسلسل نگاہ رکھنے کے لئے وزیر موصوف کے دفتر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مزدوروں اور طلباء کی نقل و حمل یا آمدورفت کو آسان بنانے کے لئے مؤثر کوششیں کررہے ہیں ، تاکہ بھیڑ بھاڑ سے بچا جاسکے اور ساتھ ہی ساتھ موصول ہونے والی درخواستوں کا مناسب ڈھنگ سے جواب بھی دیا گیا ہے۔

ریزیڈنٹ کمشنروں نے 20 لاکھ کروڑ روپے پیکیج کے بارے میں عوام کے سبھی طبقوں سے مثبت معلومات بھی فراہم کیں،جس کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اس کا زبردست طور پر خیر مقدم کیا گیا ہے۔

 

 

********

م ن۔ ن ع

(U: 2562)



(Release ID: 1624344) Visitor Counter : 140