وزارت دفاع

رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے بھارتی ساحلی محافظ دستے کے بحری جہاز‘سچیت’اور دو مخصوص کشتیوں کو دستے میں شامل کیا


یہ جہاز اندرون ملک تیار کئے گئے ہیں اور خود کفالت اور افزوں بحری سلامتی کی علامت ہیں:راجناتھ سنگھ

Posted On: 15 MAY 2020 12:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،15مئی2020: رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے آج یہاں سے گوا میں ویڈیو کانفرنس کے توسط سے بھارتی ساحلی محافظ دستے کے بحری جہاز (آئی سی جی ایس) سچیت اور دو مخصوص کشتیوں (آئی بی ایس ) سی-450 اور سی-451 کو کمیشن کیا یعنی دستے میں شامل کیا۔ آئی سی جی ایس سچیت ان پانچ ساحل سمندر سے دور نگرانی رکھنے والے (او پی وی) کے پانچ جہازوں کی سیریز  یا سلسلے کا پہلا  بحری جہاز ہے، اسے گوا شپ یارڈ لمٹیڈ نے اندرون ملک  ڈیزائن اور تیار کیا ہے اور یہ بحری جہاز جدید ترین جہاز رانی اور مواصلاتی سازو سامان سے آراستہ ہے۔

ڈیجیٹل ذرائع سے جہاز کی شمولیت کی پہل قدمی کے عمل کی ستائش کرتے ہوئے جناب راجناتھ سنگھ نے آئی سی جی اور جی ایس ایل کی تعریف کی اور کہا کہ ان جہازوں کی شمولیت کا عمل بھارت کی ساحلی محافظ دستے کی صلاحیت سازی کے سلسلے میں ایک سنگ میل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کووڈ-19 جیسے چنوتیوں کے باوجود یہ قدم ملک کی سلامتی اور تحفظ کے تئیں ہماری عہدبندگی اور عزم کی بھی عظیم مثال ہے۔  یہ ہمارے بحری نگرانوں کی افزوں قوت  کی علامت بھی ہے اور آئی سی جی اور بھارتی جہاز سازی کی صنعت ملک کے لئے باعث فخر ہے۔

ساگر (خطے میں سبھی کے لئے سلامتی اور نمو)کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے نظریاتی خاکے کاذکر کرتے ہوئے جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ سمندر نہ صرف ہمارے ملک کےلئے لائف لائن کی حیثیت رکھتے ہیں، بلکہ عالمی خوشحالی کے لئے ان کی اتنی ہی اہمیت ہے۔ محفوظ اور سلامتی سے ہم آہنگ ، صاف ستھرے سمندر تعمیر ملک کے لئے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ بھارت ایک ابھرتی ہوئی بحری قوت ہے اور ہماری خوشحالی بھی سمندر پر ہی منحصر ہے۔ ایک ذمہ دار بحری قوت ہونے کی وجہ سے سمندر حکومت کے لئے ترجیح کا درجہ رکھتے ہیں۔

اس موقع پر دفاع کے سیکریٹری ڈاکٹر اجے کمار، دفاعی پیداوار کے سیکریٹری جناب راجکمار، دفاعی مالیات کی سیکریٹری محترمہ گارگی کول اور وزارت دفاع کے سینئر افسران دہلی میں موجود تھے، جبکہ گوا میں اس وقت رکشا راجیہ منتر جناب شری پد نائک اور گوا شپ یارڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کموڈور بھارت بھوشن ناگپال(سبکد وش)اس موقع پر موجود تھے۔

 

PIC1BV11.jpg 22222.jpg

PIC9AIM1.jpeg 33333.jpeg

 

********

 

م ن۔ ن ع

 (U: 2544)



(Release ID: 1624335) Visitor Counter : 212