وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت نے ‘دیکھو اپنا دیش’ویبی نار سیریز کے تحت ‘میسور:کرناٹک کی صناعی کا کارواں’ کے عنوان سے میسور کی صدیوں پرانی صنعت کاری کو اجاگر کیا

Posted On: 15 MAY 2020 1:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،15مئی2020: بھارت کے مالا مال دستکاری ورثے کی جھلک پیش کرنے اور اس کو دیکھنے کی غرض سے آنے والو ں اور سیاحوں  کو اس تک رسائی فراہم کرنے کے لئے، سیاحت کی وزارت  نے‘دیکھو اپنا دیش’ویبی نار کے تحت ‘میسور:کرناٹک کی صنعت و حرفت کا کارواں’ کے عنوان سے ایک ویبی نار کا اہتمام کیا اور اس ویبی نار میں چنّا پٹنا کھلونوں، روز ووڈ اِنلے کرافٹ کی دلفریب جھلک پیش کی۔ واضح رہے کہ یہ حرفت میسور میں صدیوں سے پھلتی پھولتی آئی ہے۔

 14 مئی 2020 کو منعقدہ ‘دیکھو اپنا دیش’ویبی نار سیریز کا یہ19واں اجلاس تھا، جسے این آئی ایف ٹی کی ڈائرکٹر محترمہ سوسن تھامس نے پیش کیا، جو بنگلورو میں ڈاکٹر یتندر لکھانا، فیکلٹی این آئی ایف ٹی بنگلورو سے وابستہ ہیں۔ ان کے ساتھ این آئی ایف ٹی بنگلورو کی استاد محترمہ شلپا راؤ بھی شریک تھیں۔ دونوں شخصیات نے بھارت کے کرگھوں اور صنعت و حرفت کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور ساتھ ہی ساتھ کرافٹ ٹورزم کے سلسلے میں متبادل بیانیہ بھی پیش کیا۔ اس پریزینٹیشن کے دوران میسور آنے والوں کے لئے دستیاب مواقع پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔ میسور کے قصبات اور گاؤں کے بارے میں بتایا گیا۔ وہاں کے صناعوں اور حرفت کاروں کی تفصیلات بھی پیش کئی گئیں، جنہوں نے میسور کی متنوع صنعت و حرفت کے شعبوں کا تحفظ کیا اور انہیں پروان چڑھایا ہے۔

ویبی نار کے اجلاسات اب درج ذیل ویب سائٹ https://www.youtube.com/channel/UCbzIbBmMvtvH7d6Zo_ZEHDA/featured

 اور سیاحت کی وزارت حکومت ہند کے سوشل میڈیا ہینڈلز پرپر بھی دستیاب ہیں۔

ویبی نار کی اگلی ایپی سوڈ 16 مئی 2020ء کو صبح گیارہ بجے پیش کی جائے گی، جس کا عنوان ہے ‘اتراکھنڈ:سادہ سی جنت’ ہے،اس سلسلے میں رجسٹریشن کا لنک درج ذیل ہے۔: https://bit.ly/UttarakhandDAD

 

********

م ن۔ ن ع

 (U: 2540)



(Release ID: 1624314) Visitor Counter : 154