قبائیلی امور کی وزارت
جناب ارجن منڈا نے ملک بھر کے قبائلی نوجوانوں کو ڈیجیٹل لحاظ سے ہنرمند بنانے کے لئے فیس بک کی شراکت داری میں قبائلی امور کی وزارت کے پروگرام ‘گول’ کا آغاز کیا
گول پروگرام قبائلی صنعت کاری کو فروغ دے گا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے ذریعے سے قبائلی نوجوانوں کو گھریلو اور بین الاقوامی منڈیوں سے مربوط کرے گا
Posted On:
15 MAY 2020 12:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،15مئی2020: قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا نے قبائلی امور کی وزارت کے مخصوص پروگرام‘گول’(قائدین کے طور پر آن لائن طریقہ کار اپنانا)کا آغاز آج نئی دہلی میں فیس بک کی شراکت داری میں ایک ویبی نار کے توسط سے کیا ہے۔قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ سروتا ، قبائلی امور کی وزارت کے سیکریٹری جناب دیپک کھانڈیکر اور قبائلی امور کی وزارت کے سینئر افسران نیز فیس بک کے نمائندگان ویبی نار کے توسط سے لانچ کئے جانے والے اس پروگرام کے آغاز کے وقت موجود تھے۔ گول پروگرام اس طرح وضع کیا گیا ہے کہ یہ پروگرام ڈیجیٹل موڈ کے ذریعے قبائلی نوجوانوں کی سرپرستی اور رہنما ئی کرسکے۔ڈیجٹلی آراستہ پروگرام ایک طرح کی کسوٹی کا کام کرے گا اور قبائلی نوجوانوں کی دروں صلاحیتوں کو اجاگر کرے گا اور ان کی ذاتی ترقی میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔ ساتھ ہی ساتھ معاشرے کی ہمہ گیر ترقی میں بھی مددگار ہوگا۔ اس ویبی نار کا لنک درج ذیل ہے۔
https://www.facebook.com/arjunmunda/videos/172233970820550/UzpfSTY1Nzg2NDIxNzU5NjMzNDoyODg4MDg1MTAxMjQwODkw/
پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے جناب ارجن منڈا نے کہا کہ کووڈ کے وبائی مرض نے جو چنوتیاں سامنے کھڑی کی ہیں، اس کے پیش نظر ڈیجیٹل خواندگی کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی امور کی وزارت گول پروگرام کے توسط سے فیس بک کی شراکت داری میں صحیح وقت پر آگے آئی ہے اور اس نے قبائلی نوجوانوں اور خواتین کو زندگی میں آگے بڑھنے کا ایک موقع فراہم کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ رواں مرحلے کے تحت 5ہزار قبائلی نوجوانوں کو ہنر مند اور بااختیار بنایا جائے ، تاکہ وہ ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے تمام تر مضمرات کو بروئے کار لاتے ہوئے استفادہ کرسکیں اور نئے ٹولز کا استعمال کرکے کاروبار کے نئے طریقے بھی سیکھ سکیں۔
محترمہ رینوسنگھ سروتا نے کہا کہ گول پروگرام کا مقصد اور مواد اپنے نوعیت کے لحاظ سے منفرد اور اثر انگیز ہے۔ یہ پروگرام قبائلی خواتین کو بااختیا ربنانے کے سلسلے میں بہت دور رس اثرات کا حامل ہوگا اور انہیں ڈیجیٹل دنیا سے مربوط کردے گا اور وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کا استعمال کرسکیں گی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ گول پروگرام درج فہرست قبائل کے نوجوانوں کو مالی لحاظ سے خود کفیل بنانے میں بارآور ثابت ہوگا۔
جناب دیپک کھانڈیکر نے کہا کہ گول پروگرام ان مثبت کارروائیوں کا مظہر ہے ،جو قبائلی اور غیر قبائلی نوجوانوں کے مابین واقع فرق کو کم کردے گا اور قبائلی نوجوانوں کو تعمیر قوم کے کام میں شریک ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔
فیس بک کی پبلک پالیسی کی ڈائریکٹر محترمہ آنکشی داس (بھارت جنوبی اور وسطی ایشیا)نے کہا کہ رواں عالمی وبائی مرض اپنی نوعیت کے لحاظ سے از حد شدید صحتی و انسانی بحران ہے، جس کا ہم نے اب تک سامنا کیا ہے۔ قبائلی امور کی وزارت بھارت میں قبائلی ثقافت اور قبائلی برادریوں کی مسابقت کی صلاحیت کے سلسلے میں تحفظ اور فروغ دونوں کے لئے عہد بستہ ہے۔ اب وہ موقع آگیا ہے جب ہم وزارت کے ساتھ اپنے تعاون میں اضافہ کررہے ہیں، تاکہ گول پروگرام کے مرحلہ دو کے تحت قبائلی نوجوانوں میں زیادہ سے زیادہ صنعت کاری کی صلاحیت کو فروغ دے سکیں۔
********
م ن۔ ن ع
(U: 2539)
(Release ID: 1624311)
Visitor Counter : 248