وزارتِ تعلیم
انسانی وسائل کی ترقی اورفروغ کے وزیرنے ملک بھرکے اساتذاہ سے ویبینارکے توسط سے گفت وشنید کی
ایسے اساتذہ جنھوں نے نوود ے ودیالیہ بھرتی کاعمل مکمل کرلیاہے، انھیں لاک ڈاون کے خاتمے کے بعد تقرری حاصل ہوگی ۔جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک ’
نیشنل ایلیجی بلیٹی ٹسٹ ( این ای ٹی ) 2020کے امتحان کی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیاجائے گا۔جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک’
Posted On:
14 MAY 2020 5:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 14 مئی :انسانی وسائل کی ترقی اورفروغ کے وزیرجناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج نئی دہلی میں ملک بھرکے اساتذہ سے ویبینارکے توسط سے گفت وشنید کرتے ہوئے ‘آچاریہ دیووبھوا’کا ایک پیغام دیا ۔ وزیرموصوف نے طلبأ اورمعاشرے میں عام طورپرکووڈ۔19سے متعلق بیداری پھیلانے کے لئے تمام تراساتذہ کے تئیں اظہارتشکرکیا۔ بڑی تعداد میں اساتذہ نے ویبینارمیں شرکت کی اوروزیرموصوف سے سوالات پوچھے ۔
وزیرموصوف نے اس ویبینار کے دوران دوبڑے اعلانات بھی کئے ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ این ای ٹی امتحان کی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیاجائے گا ۔ انھوں نے یہ بھی اعلان کیاکہ ایسے اساتذہ جنھوں نے نوودے ودیالیہ سے متعلق بھرتی کاعمل مکمل کرلیاہے انھیں لاک ڈاون کے بعد تقرری حاصل ہوگی ۔
وزیرموصوف نے اس ویبینارکے سہارے تمام اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ اپنے فرائض منصبی انجام دیں اورلاک ڈاون کی صورت حال کے دوران بھی طلبأ کی تعلیمی بہبود کو یقینی بنائیں ۔ انھوں نے کہاکہ بھارت میں گورو کی اہمیت ہمیشہ بھگوان سے بھی زیادہ رہی ہے لہذا ہمارافرض بنتاہے کہ ہم آچاریہ دیووبھوا کے جذبے پرعمل کرتے ہوئے اساتذاہ کا احترام کریں ۔ انھو ں نے کہاکہ اس بحران کی گھڑی میں اساتذہ نے بھی فرنٹ لائن ورکر س کے طورپر کام کیاہے اوران کا کام ازحدقابل ستائش ہے ۔
جناب پوکھریال نے کہاکہ ملک فی الحال ایک غیرمعمولی صحتی ہنگامی حالات سے گذررہاہے ۔ یہ سبھی کے لئے مشکلات کا وقت ہے جہاں والدین کی اپنی تشویشات ہیں اورطلبأ اپنے طورپر فکر مند ہیں ۔ ایک ٹیچر کی ذمہ داری اس لئے زیادہ بڑھ جاتی ہے کیونکہ وہ بیک وقت متعدد طلبا ءکاسرپرست ہوتاہے اوراسے بغیر کسی جانب داری کے ہرکسی پرتوجہ مرکوز کرنی ہوتی ہے ۔ملک بھر کے اساتذہ نے اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں جو لائق ستائش عمل ہے ۔
گفت وشنید کے دوران جناب پوکھریال نے کہاکہ اساتذہ کی جانب سے کی گئی کوششوں کے نتیجے میں ملک کا آن لائن تعلیمی نظام کامیاب ثابت ہواہے ۔ بہت سارے اساتذہ ایسے تھے جنھیں تکنالوجی میں مہارت حاصل نہیں تھی، تاہم انھو ں نے طلبأ کے مفاد کے لئے تربیت حاصل کی اورآن لائن تعلیم کے عمل میں اپنا تعاون دیا۔ بحران کی اس گھڑی نے یہ بھی ثابت کردیاہے کہ اگرملک کے اساتذہ مضبوط اورذمہ دارہوں تو ملک ہمیشہ ترقی کے راستے پرآگے بڑھتارہے گا۔ وزیرموصوف نے دہلی میں ایک پرائمری اسکول کے ٹیچر کی کوروناوائرس کے نتیجے میں واقع ہوئی موت پرتعزیت کا اظہارکیا۔
اساتذہ کی تقرری سے متعلق ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے وزیرموصوف نے کہاکہ کیندریہ ودیالیوں میں 8ہزارسے زائد تقرریاں اور نوودے ودیالیوں میں تقریبا2500تقرریاں کی گئی ہیں ۔تقریباً12ہزارٹیچرس کو یونیورسٹیوں میں تقرری دی گئی ہے ۔ نوودیہ ودیالیہ کے بھرتی کے عمل میں جن اساتذہ کا انتخاب ہواہے وہ لاک ڈاون کے خاتمے کے فورابعد تقرری نامے حاصل کریں گے ۔ جناب پوکھریال نے کہاکہ ہماری حکومت اس امرمیں یقین رکھتی ہے کہ اساتذہ کی اسامیوں کو خالی نہیں رکھاجاناچاہیے اوروزارت خالی اسامیوں کو جلد از جلد پرکرنے کے لئے تمام ترممکنہ اقدامات کررہی ہے ۔
جناب پوکھریال نے یہ بھی بتایاکہ انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کی وزارت این آئی اوایس ڈی ایل ای ڈی اساتذہ کے سلسلے میں پٹنہ ہائی کورٹ کی عدالت عالیہ کے احکامات کا احترام کرتی ہے ۔پٹنہ ہائی کورٹ نے این سی ٹی ای کا ایک آرڈرمنسوخ کردیاتھا ،جس میں کہاگیاتھا کہ ایسے مصروف خدمت اساتذہ جنھوں نے این آئی اوایس کے توسط سے ڈی ایل ایڈ کورس مکمل کیاہے ، وہ پرائمری اسکول کے اساتذہ کے طورپر ریگولرتقرری کے حقدارنہیں ہیں ۔
اساتذہ کی تربیت سے متعلق ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے جناب پوکھریال نے کہاکہ آن لائن تعلیمی نظام کے سلسلے میں اساتذہ کی تربیت پوری مستعدی سے کی جارہی ہے اورلاکھوں اساتذہ تربیت حاصل کررہے ہیں ۔اساتذہ کی تربیت سے متعلق پنڈت مدن موہن مالویہ نیشنل مشن ، اساتذہ کی تربیت کا اہتمام ای لرننگ وسائل کے استعمال کے لئے کیاجاتاہے ۔ وزیرموصوف نے یہ بھی بتایاکہ ان تربیتی پروگراموں میں اساتذہ کی شراکت داری میں بھی اضافہ ہواہے ۔ اساتذہ نے نئی تکنالوجیوں کو اپنا کر طلبأ کو درس دینے کےلئے اپنی رضامندی کا اظہارکیاہے اور اس پورے عمل سے مربوط ہونے کی خواہش ظاہرکی ہے ۔
گفت وشنید کے اجلاس کو اختتام پذیرکرتے ہوئے وزیرموصوف نے سوشل ڈسٹنسنگ یعنی سماجی طورپرفاصلہ بنائے رکھنے کے سلسلے میں محکمہ صحت کے رہنما خطوط پرپورے تحمل سے عمل کرنے ، طلبأ اور والدین کوان رہنماخطوط پرعمل کرنے کی ترغیب دینے کے لئے اساتذہ کا شکریہ اداکیا۔ وزیرموصوف نے کووڈ -19کے خلاف نبرد آزمائی کے عمل میں پوری دیانتداری سے شرکت کرنے کے لئے اساتذہ کاشکریہ اداکیا۔ انھوں نے اساتذہ سے یہ گذارش بھی کی کہ وہ تعلیم سے متعلق کسی بھی اہم عنوان یا معاملات کے سلسلے میں ٹویئٹراورفیس بک پراپنی تجاویز ارسال کریں ۔
*****************
(م ن ۔ع آ۔15.5.2020)
U-2532
(Release ID: 1624030)
Visitor Counter : 210
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam