ریلوے کی وزارت

انڈین ریلویز 12 مئی 2020 سے شروع کی گئی اسپیشل ٹرینوں کے مختلف زمروں کے لئے محدود طریقے پر ویٹنگ لسٹ ٹکٹ جاری کرے گا


ان اسپیشل ٹرینوں میں آر اے سی کی سہولت نہیں ہوگی
یہ تبدیلی 22 مئی 2020 سے شروع ہونے والی ٹرینوں کے لئے نافذ کی جائے گی یعنی جن کے لئے بکنگ 15 مئی 2020 سے شروع ہوگی

Posted On: 14 MAY 2020 4:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 14 مئی 2020 ۔ انڈین ریلویز کے ذریعے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 12 مئی 2020 سے شروع کی گئی اسپیشل ٹرینوں میں آر اے سی (ریزرویشن اگینسٹ کنسلیشن) کا کوئی نظم نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ ویٹنگ لسٹ ٹکٹ درج ذیل زیادہ سے زیادہ حد کے ساتھ جاری کئے جائیں گے:

زمرہ

ویٹنگ لسٹ کی زیادہ سے زیادہ حد

1  اے سی

20

ایگزیکٹیو کلاس

20

2  اے سی

50

3  اے سی

100

اے سی چیئرکار

100

(یہ تبھی نافذ ہوگا جب مستقبل میں چیئرکار کلاس کے ساتھ کوئی ٹرین شروع کی جائے گی)

سلیپر

200

(یہ تبھی نافذ ہوگا جب مستقبل میں سلیپر کلاس کے ساتھ کوئی ٹرین شروع کی جائے گی)

انڈین ریلویز نے 12 مئی 2020 سے شروع  گئی اسپیشل ٹرینوں کے سلسلے میں کچھ نئے فیصلے بھی لئے ہیں جو درج ذیل ہیں:

  • ویٹنگ لسٹ سے متعلق نئے ضابطے نافذ ہوں گے۔
  • کوئی بھی تتکال ؍ پریمیم تتکال کوٹہ دستیاب نہیں ہوگا۔
  • معذور افراد، بزرگ شہریوں، خواتین کے لئے ریزرویشن کے موجودہ ہدایات نافذ کی جائیں گی۔
  • ری فنڈ سے متعلق ضابطوں یعنی ٹرین کھلنے کے 24 گھنٹے پہلے 50 فیصد کرایہ واپسی اور ٹرین کھلنے کے 24 گھنٹے کے اندر کرایہ واپسی کو رد کردیا جائے گا اور موجودہ ری فنڈ ضابطوں کو ریلوے کینسلیشن اینڈ ری فنڈ رول 2015 کے مطابق نافذ کیا جائے گا۔
  • مذکورہ تبدیلیاں 22 مئی 2020 سے شروع ہونے والی ٹرینوں کے لئے نافذ کی جائیں گی، یعنی جن کے لئے بکنگ 15 مئی 2020 سے شروع ہوگی۔

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2516

14.05.2020


(Release ID: 1623954) Visitor Counter : 249