ریلوے کی وزارت

بھارت کے ریل محکمے نے 13 مئی 2020 تک پورے ملک میں 642 ‘‘شرمک اسپیشل’’ ٹرینیں چلائی ہیں



تقریباً 7.90 لاکھ مسافر اپنی ریاستوں کو پہنچ گئے ہیں

مسافروں کو مفت کھانا اور پانی دیا گیا

ریلوے کے محکمے کے ذریعے ٹرینیں ان ریاستوں کی طرف سے جہاں مسافر جارہے ہیں ا ور ان ریاستوں کی طرف سے جہاں سے مسافربھیجے جارہے ہیں رضامندی حاصل کرکے ہی چلائی جارہی ہیں

Posted On: 13 MAY 2020 5:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،13 مئی، 2020،  مائی گرینٹ کارکنوں ، یاتریوں، سیاحوں، طلبا اور دیگر افراد کو پہنچانے کے لیے جومختلف جگہوں پر پھنسے ہوئے ہیں وزارت داخلہ کے حکم کے بعد ریلوے کے محکمے نے خصوصی ٹرینیں، جنھیں ‘‘شرمک اسپیشل’’ ٹرینوں کا نام دیا گیاہے، چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تیرہ مئی 2020 تک پورے ملک کی مختلف ریاستوں سے 642 ‘‘شرمک اسپیشل’’ ٹرینیں چلائی گئیں۔ تقریباً 7.90 لاکھ مسافر اپنی اپنی ریاستوں میں پہنچ گئے ہیں۔ جن ریاستوں سے مسافر بھیجے جارہے ہیں اور جن ریاستوں میں انھیں پہنچنا ہے ان دونوں کی رضامندی کے بعد ہی ریلوے کا محکمہ ان ٹرینوں کو چلا رہاہے۔

یہ 642 ٹرینیں مختلف ریاستوں میں پہنچی ہیں۔جن تفصیل اس طرح ہے: آندھراپردیش (3ٹرینیں)، بہار (169ٹرینیں)، چھتیس گڑھ (6ٹرینیں)، ہماچل پردیش (1ٹرین)، جموں وکشمیر (3 ٹرینیں)، جھارکھنڈ (40 ٹرینیں)، کرناٹک (1 ٹرین)، مدھیہ پردیش (53 ٹرینیں)، مہاراشٹر (3ٹرینیں)، منی پور (1 ٹرین)، میزورم (1ٹرین)، اڈیشہ (38 ٹرینیں)، راجستھان (8 ٹرینیں)، تمل ناڈو (1ٹرین)، تلنگانہ (1ٹرین)، تری پورہ (1ٹرین)، اترپردیش (301ٹرینیں)، اتراکھنڈ (4 ٹرینیں) اور مغربی بنگال (7 ٹرینیں)۔

ٹرین میں سوار ہونے سے پہلے مسافروں کی مناسب اسکریننگ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ سفر کے دوران مسافروں  کو مفت کھانا اور پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:2506



(Release ID: 1623788) Visitor Counter : 189