ریلوے کی وزارت

بھارتی ریلوے نے 15 سے بھی کم دنوں میں ‘‘شرمک خصوصی’’ٹرینیں چلا کر 10 لاکھ سے زیادہ مسافروں کو ان کی آبائی ریاستوں میں پہنچا کر ایک سنگ میل قائم کیا بھارتی ریلوے نے ملک بھر میں 14 مئی 2020ء تک 800‘‘شرمک خصوصی’’ ٹرینیں چلائیں


مسافروں کو مفت کھانا اور پانی فراہم کرایا جارہا ہے
مسافروں کو بھیجنے والی ریاست اور مسافر وں کو حاصل کرنے والی ریاستوں کے ذریعے منظوری دیئے جانے کے بعد ہی ریلوے کی جانب سے ٹرینیں چلائی جارہی ہیں

Posted On: 14 MAY 2020 3:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،14مئی2020: خصوصی ٹرینوں کے ذریعے مختلف مقامات پر مائیگرینٹ مزدوروں، تیرتھ یاتریوں، سیاحوں، طلباء اورپھنسے ہوئے دیگر افراد کی آمدو رفت سے متعلق وزارت داخلہ کے حکم کے بعد بھارتی ریلوے نے شرمک خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

14مئی 2020ء تک ملک بھر میں مختلف ریاستوں سے کل 800 شرمک خصوصی ٹرینیں چلائی گئیں۔ 10 لاکھ سے زیادہ مسافراپنے آبائی ریاست پہنچ چکے ہیں۔ مسافروں کو بھیجنے والی ریاست اور مسافروں کو حاصل کرنے والی ریاست کی طرف سے منظوری دی جانے کے بعد ہی ریلوے کی طرف سے یہ خصوصی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔

یہ 800 ٹرینیں آندھرا پردیش، بہار، چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش، جمو ں وکشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، میزورم، اُڈیشہ ، راجستھان، تمل ناڈو، تلنگانہ، تریپورہ، اترپردیش، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال جیسی  ریاستوں میں پہنچ کر ان کا سفر ختم ہوگیا۔

ٹرین میں سوار ہونےسے پہلے مسافروں کی مناسب اسکریننگ کو یقینی بنایا گیا ہے اور سفر کے دوران مسافروں کو مفت کھانا اور پانی فراہم کرایا گیا ہے۔

 

*************

 

م ن۔ح ا۔ ن ع

(14.05.2020)

(U: 2513)


(Release ID: 1623778) Visitor Counter : 229