بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

مقامی مصنوعات کے فروغ  کے لئے  کے وی آئی سی آگے آیا

Posted On: 13 MAY 2020 6:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  13 مئی 2020،     کھادی این ڈ ویلیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی)  نے  مقامی مصنوعات کی فخر کے ساتھ تشہیر کرنے  اور انہیں گلوبل بنانے  کی وزیراعظم جناب نریندر مودی کی اپیل  پر کمر کس لی ہے۔مقامی مصنوعات کی حوصلہ افزائی کے لئے وزیراعظم کی اپیل  کے ایک روز بعد  کے وی آئی سی نے  ایک اہم پروگرام  پی ایم ای جی پی کے تحت  پروجیکٹوں کے نفاذ کے کام  میں تیزی لانے کے لئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔

کے وی آئی سی  چیئرمین جناب  ونے کمار سکسینہ نے آج  پی ایم ای جی پی کے تحت  موصولہ درخواستوں کی جانچ کرنے  اور  26 دن کے اندر  انہیں فنڈ کی تقسیم کے لئے  بینکوں  کے پاس بھیجنے کے لئے  متعلقہ ایجنسیوں کو  ہدایات دی ہیں۔انہوں نے  اس مدت کو  کم کرکے  15 دن کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے لئے  درخواست دہندگان  کی رہنمائی  اور تجاویز تیار کرنے کے لئے  ور  قرضے کی منظوری تک  ان کی مدد کرنے کو بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔ تمام ایجنسیاں  قرضوں کی جلد از جلد  منظوری کے لئے  بینکوں سے رابطہ بھی رکھیں گی۔

ترمیم شدہ رہنما خطوط کے مطابق  کے وی آئی سی ممبئی نے  مانیٹرینگ سیل روزانہ  درخواستوں کے عمل  کی نگرانی کرے گا اور  ہر  ایک پندرہواڑے  میں نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو  فیڈ بیک دے گا۔اس طرح  کاج کاج کی  رپورٹ  کے وی آئی سی کے  سی ای او اور چیئرمین کے سامنے غور کرنے کے لئے پیش کی جائے گی۔

جناب سکسینہ نے کہا کہ  یہ رہنما خطوط مقامی مصنوعات کی حوصلہ افزائی کے لئے وزیراعظم  کی اپیل کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ‘‘جیسا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ‘خود کفیلی’ ہی منتر ہے پی ایم ای جی پی  کے تحت طریقہ کار کو آسان بنانے سے  مقامی مینوفیکچرنگ  کی ترقی کو  مزید تیزی آئے گی۔ اس سے  کم مدت میں  زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع کی پیداوار کو یقینی بنایا جاسکے گا’’ ۔ جناب سکسینہ نے کہا کہ کھادی اینڈ ویلیج انڈسٹریز کو مقامی سے گلوبل بنایا جانا  دیگر صنعتوں کے لئے ایک کیس اسٹڈی ہے۔ انہوں نے کہا ‘  پی ایم ای جی پی کے تحت آئندو پروجیکٹوں  کی مدد کرنے کے لئے  ایک نوڈل ایجنسی کے طور پر کے وی آئی سی  عہد بند ہے’۔

مقامی مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے  فیصلہ کیا گیا ہے کہ این ۔ 95 ماسک، وینٹی لیٹرز  یا اس کے معاون آلات، میڈیکل اسٹاف کے لئے پی پی ای کٹ ، سنیٹائزر/ لکوڈ ہیڈ واش، تھرمل اسکینر اور اگربتی  اور صابن میں سے ہر ایک  کی مینوفیکچرنگ کے لئے  ہر ایک ضلع میں  کم از کم ایک اکائی قائم کی جائے گی۔یہ کام  ملک میں  کووڈ۔ 19 صورتحال کے پیش نظر بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے  کے لئے کیا جائے گا۔

ترمیم شدہ رہنما خطوط کے مطابق  نافذ کرنے والی ایجنسیاں  جانچ کرتے وقت  اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ  درخواست دہندہ نے  اسکور کارڈ میں  100 میں سے کم از کم 60 نمبر حاصل کئے ہوں۔اسی طرح  تکنیکی معاملے، مثلاً  کچے مال، افرادی قوت کی دستیابی ٹرانسپورٹ اوربجلی تک رسائی کے معاملوں کی بھی جانچ کی جائے گی تاکہ  بینک کی سطح پر  درخواستوں کو مسترد کئے جانے کے معاملات  میں کمی لائی جاسکے۔

اسی طرح  نافذ کرنے والی ایجنسیاں  بازار کے مطالعہ کی جانچ کریں گی، مجوزہ  مصنوعات کی مانگ  اور قرب و جوار میں  مساوی پروجیکٹوں  اور بازار کی اسٹریٹجی  کا جائزہ لیں گی۔ ایجنسیاں اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ  تجویز  منتخبہ بینک کے  دائرہ کار میں آتی ہو تاکہ  اسی بنیاد پر اسے مسترد کئے جانے سے بچا جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-2507                


(Release ID: 1623760) Visitor Counter : 226